بیدر۔یكم اكٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جب میں رسول اکرم کی تعلیمات کا مطالعہ کرتا ہوں تو میری آنکھیں نم ہوجاتی ہیں،آپ نے صبر کا ایسا نمونہ تھے کہ رہتی دنیا کے لئے بہترین نمونہ ہیں ۔چند سالوں میں آپ نے پورے سماج کوبدل کے رکھ دیا۔اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کے سامنے حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔
یوگیش ماسٹر صاحب نے نعت رسول بڑی محبت کے ساتھ پڑھ کر جھوم اٹھے ۔شری روی شنکر شیٹی لیڈرآر ٹی نگر نے اپنے‌ اظہارخیال میں فرمایا ہر مذہب میں اچھے اخلاق کا ذکر ہے، ذات پات اور بھید بھاؤ کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ محمدﷺ کے بارے میں تھوڑا پڑھنے کا موقع ملا ہے، آئندہ پڑھنے کی کوشش کروں گا۔
جماعت اسلامی ہند آرٹی نگر کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں مہمان خصوصی محترم أکبر علی صاحب سکریٹری حلقہ کرناٹک نے اظہارخیال کرتے ہوۓ فرمایا آج دنیا بالخصوص ہمارا ملک اخلاقی اعتبار سے انحطاط کا شکار ہے، اپنے حقیقی مالک کو بھلا کر انسان آزاد تصور کررہا ہے، حالانکہ یقینی طور پر اپنی زندگی کا حساب کتاب دینا ہے۔ آپ ﷺ تمام دنیا والوں کے لئے رحمت بن کر آۓ اور آپ کی تعلیمات تمام انسانوں کے لئے ہیں۔
 افتتاحی کلمات محترم ڈاکٹر مسعود صاحب معاون أمیر مقامی نے پیش کرتے ہوۓ فرمایا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے بندوں کو اللہ کی بندگی کی طرف دعوت دے کر اپنے اخلاق حسنہ سے سب کے دلوں کو بدل دیا، آپ کے دشمن بھی آپ پر اعتماد کرتے تھے اور خواتین کے حقوق عزت، عفت اوران کی عصمت کے تحفظ کی بات کہی اور خواتین کا مقام بلند کیا۔ آپ نے لوگوں کے درمیان انسانیت، اتحاد، اخلاق حسنہ کو پروان چڑھایا ۔
اس موقع پرشانتی پرکاش کی طرف سے "پروادی محمد صلی اللہ علیہ وسلم لیکھن سنکلن” کتاب کارسم اجرا عمل میں آیا۔ تقاریر کے بعد تینوں مہمانان خصوصی کو محترم سید احتشام الدین صاحب أمیر مقامی حلقہ آر ٹی نگر نے شال پوشی کی اور تحفتاً قرآن اورکچھ  کتابیں دے کرعزت افزائی کی۔
پروگرام کا آغاز حافظہ قرآن نبیلہ عفت ممبر GIO کی تلاوت قرآن سے ہوا، انہوں نے کنڑی زبان میں ترجمہ بھی پیش کیا۔ الحمدللہ آج کے پروگرام میں 200 سے زائد علاقہ کے بااثر شخصیات شریک رہے ان میں 50سے زیادہ برادران وطن مرد و خواتین شریک رہے۔پروگرام کے بعد شرکاء کو یہ کہتے ہوۓ سنا گیا کہ اس طرح کے پروگراموں سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے، حضرت محمدﷺ کی تعلیمات تمام انسانوں کے لئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے