بیدر۔ 3؍اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): گرو نانک دیو انجینئرنگ کالج میں تعلیمی سال 2024-25 کے لیے داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے چودہ روزہ انڈکشن پروگرام جی این ڈی کالج بیدرکے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اس کا مقصد طلباء کے نئے بیچ کو ضروری تعلیمی رہنمائی اور ذاتی معلومات فراہم کرنا تھا۔ تاکہ تعلیمی فضیلت اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے بارے میں بیداری ہاتھ آئے۔ادارہ کی نائب صدر ڈاکٹر ریشما کور نے اپنے خطاب میں فریشرز طلبہ سے کہا کہ گرو نانک انجینئرنگ کالج ضلع بیدرمیں اچھی اور اعلیٰ سطح کی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ کالج میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جن کی تعلیم کے لیے درکارہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی سہولیات کو مناسب طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، طلبہ اس کاخیال رکھیں گے۔
اس تقریب میں مختلف مواقع پر کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو اسناد اور یادگاری نشانات سے نوازا گیا اورانہیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی ترغیب دی۔موٹیویشنل سپیکر M.H. ساگر نے کہاکہ کالج میں ہر طرح کا سکون ہے۔ طلباء اس سے فائدہ اٹھائیں، پہلے سال کی سخت ترین محنت کے سبب انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اچھی کمپنیوں میں ملازمتیں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر پروفیسربی جی مولیمانی، مسز شائنی راجندرکمار، پرنسپل ڈاکٹر سریش راما سوامی ریڈی اور ڈاکٹر دھننجے ایم موجود تھے۔ اس بات کی اطلاع کالج کے ذرائع نے دی ہے۔
