بیدر۔ 3؍اکٹوبر (راست): جناب عبدالقدیر لشکری اردو صحافی برائے چٹگوپہ ضلع بیدر یکم اکٹوبر کی شب منااکھیلی میں سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے اور ان کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی کامیاب سرجری 2؍اکٹوبر کی شب 11؍بجے ایک خانگی دواخانہ nited اسپتال، گمپا بیدر میں عمل میں آئی۔ممتاز سیاست دان اور بلڈ ڈونر جناب محمد اسدالدین، جناب غالبؔ ہاشمی اور جناب اسمعیل بودگی رکن گرام پنچایت کمٹھانہ نے آج دواخانہ پہنچ کرعبدالقدیر لشکری کی عیادت کی۔

اس موقع پران کے بڑے بھائی تاج الدین لشکری نے بتایا کہ مزید تین دن اسپتال میں رہناہوگا۔ جن احباب مرد و خواتین نے میرے بھائی عبدالقدیر لشکری کی کامیاب سرجری اورصحت وعافیت کے لئے دعا کی ہے میں ان تمام کاشکر گذار ہوں۔ مزید تفصیلات کے خواہشمند 7847974080 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے