سدھارتھ نگر(عبدالمبین منصوری): آج صبح 10:30 بجے شہرت گڑھ تھانہ علاقہ کے کوٹیا بازار کے سیہوروا گاؤں کے قریب ہوئے ایک دھماکہ میں دو موٹر سائیکل سوار شدید طریقے سے زخمی ہو گئے۔

آج علی الصبح تقریباً 10.30 بجے، شہرت گڑھ تھانہ علاقے کے تحت کوٹیا چوکی پر واقع سیہوروا گاؤں سے دو نوجوان موٹر سائیکل سے نیپال جا رہے تھے کہ یک بیک ایک دھماکہ ہو گیا اور موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان شدید طریقے سے زخمی ہو گئے۔

گاؤں والوں نے واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس چوکی کو دی۔ چوکی انچارج تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ چوکی انچارج دھماکے کے لیے انجن میں خرابی کی وجہ بتا رہے ہیں۔ جب کہ دو نوں نوجوان درگیش اور راہل پڑوسی ملک نیپال کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ دونوں نوجوان دھماکا خیز مواد بھی اسمگلنگ کر رہے تھے جس کے ساتھ وہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نیپال جا رہے تھے۔ جس کے بعد یہ دھماکہ ہوا جس سے دونوں نوجوان شدید طریقے سے زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمی نوجوانوں کا علاج شہرت گڑھ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے