بہار۔ارریہ ( مجاہد عالم ندوی )گزشتہ کل بابوآن بسمتیہ میںفیض ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے ما تحت چلنے والا دینی و عصری ادارہ الفیض ماڈل اکیڈمی میں ششماہی امتحان نہایت ہی نظم و ضبط کے ساتھ شروع ہوچکاہےاور یہ سلسلہ ۲۵؍اکتوبرتک چلےگا ،طلبہ و طالبات پوری یکسوئی اور لگن کے ساتھ امتحانی سوالات کو حل کرنے میں مصروف ہیں، امتحان کا یہ مرحلہ بچوں کی تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ اکیڈمی جہاں ایک طرف تعلیم و تربیت کے میدان میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہا ہے وہیں امتحانات کے معاملے میں بھی نہایت ہی حساس و چاق و چوبند ہے ، امتحان لینے میں اساتذہ اکیڈمی کے علاوہ گرد و نواح کے دیگر تعلیمی اداروں کے متعدد ماہر و جید الاستعداد اساتذہ کی بیش قیمت خدمات لی جا تی ہے جن میں اکیڈمی کے متحرک و فعال اور ذی لیاقت بانی و چیئرمین ڈاکٹر امان اللہ مدنی بطور خاص قابل ذکر ہیں۔
یہ مارڈن اکیڈمی بچے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ایک شہرت یافتہ دینی و عصری ، معیاری و مثالی دانش گاہ ہےجہاں جماعت نرسری تا جماعت دہم تک کی تعلیم ہو تی ہے اور چالیس سے زائد لائق و فائق معلمین و معلمات خلوص و محبت کے ساتھ تدریسی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے