برجمن گنج، مہرا ج گنج: المائٹی پبلک انٹر کالج میں گزشتہ کل دیوالی کے تہوار کے موقع پر رنگولی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور مقابلہ جیتنے والے طلباء کو دیوالی کے تہوار سے قبل برانچ منیجر اسٹیٹ بینک آف انڈیا ونیتا سنگھ نے انعامات سے نوازا۔
طلباء نے اپنے تخیل کے رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے اسکول کے احاطے میں رنگولیاں بنائیں جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ مسحور ہو گئے، سینئرکیٹیگری میں کلاس ۱۱؍ جونیئر کیٹیگری میں کلاس۶؍ اور پرائمری کیٹیگری میں کلاس۴؍ کے طلباء پہلے نمبر پر رہے،جس پر انہیں اسکول انتظامیہ کی طرف سے ایوارڈسے نوازا گیا۔
اس موقع پراسکول کے پرنسپل سنیل کمار و دیگر اساتذہ کے ساتھ ساتھ اسکول کے تمام طلبہ موجود تھے۔
