سہارنپور(احمد رضا): الانصاف پبلک فاؤنڈیشن نے حالات حاضرہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے، شرد پوار اور کانگریس کی حمایت میں زبردست تحریک چلانے اور ان کے سبھی امیدواروں کو جتانے کا اعلان کیا ہے! ملک میں بڑھتی نفرت اور مسلم مخالف تشدد کے واقعات میں لگاتار اضافہ پر اپنی تشویشِ کا اظہار کرتے ہوئے عالم دین انسانی مشن کے قومی سربراہ مفتی محمد سالم یمنی نے کہا کہ آپ کی بڑی زمہ داری بنتی ہے کہ آپ موجودہ نفرت بھرے حالات میں مظلوم مسلمانوں کی مدد کریں ظلم کرنے والے عناصر کے خلاف آواز بلند کریں نماز، اذان، مسجد اور مدارس کے خلاف شرمسار کرنے والے واقعات میں اضافہ سے متاثر ہو کر ملک کے مشہورِ اور معروف علمی اور ادبی خدمات انجام دینے میں سرگرم عمل مفتی محمد سالم یمنی نے آج صبح ممبئی میں ادھو ٹھاکرے سے ان کے آفس پہنچ کر اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ واضع ہو کہ ملک کے با اثر سیاست داں ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد حالات حاضرہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیامِ انسانیت تنظیم کے سربراہ مفتی محمد سالم نے ٹھاکرے سے طویل گفتگو کی اور مسلم آبادی کو تحفظ دینے کے وعدے سے متاثر ہو کر مہاراشٹرا کے اسمبلی الیکشن میں مہا وکاس اگھاڑ ی کے تمام امیدواروں کو بھر پور حمایت اور تعاون دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقعے پر ادھو ٹھاکرے گروپ نے مفتی محمد سالم کے وفد کے ساتھ کافی دیر تک صاف شفاف انداز میں تبادلہ خیال کیا اور مسلانوں کو درپیش مسائل کے حل کا وعدہ کیا بعد میں اخبارات سے گفتگو کرتے ہوئے پیام انسانیت تنظیم کے سربراہ عالم دین مفتی محمد سالم نے کہا کہ ہمارا پورا گروب مہا وکاس اگاڑی کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کام کریگا اور فرقہ پرست عناصر کو ہرانے کے لئے سرگرمی کے عملی کام انجام دیگا !
