درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ اللہ علیہ گلبرگہ شریف کے سجادہ نشین حضرت سید شاہ خسرو حسینی ؒکے وصال پر
____میرؔ بیدری، بیدر، کرناٹک
کوئی تقریب تھی جس میں پائے گئے
آج مہمان سارے بلائے گئے
خلد سے جتنے آدم نکالے گئے
واں پہ اب چند آدم بٹھائے گئے
یہ کہ آراستہ کوئی محفل رہی
وہ تو نوشہ بنا کے بلائے گئے
یہ کہ تصویر دِل سے ہٹائی نہیں
اپنے آئے یہاں اور پرائے گئے
کتنی صدیوں سے دوری کا دُکھ جھیلا تھا
صوت کے منتظر اب پکارے گئے
اس زمیں پر سبھی سوچتے ہی ملے
کیا دِیا تھا زمانے کو کیا لے گئے
بات لیکن ہماری نہیں ٹالی تھی
حکم اس کا بھی وہ ساتھ اُٹھا لے گئے
راز جو بھی تھا، افشا نہیں ہوسکا
آئے تھے لے کے جسکو چھپا لے گئے
بے خودی ہے، ہے صدمہ مرے یار کا
میرؔ گردوں سے سارے ستارے گئے
