کلبرگی 9 / نومبر.(محمدیوسف رحیم بیدری): ڈاکٹر شرن بسوپپااپا مہاداسوہا پیٹھادی پتی شرن بسویشور سمستھان کے 90 ویں سالگرہ تقاریب کے موقع پر ایس بی یونیورسٹی اور انتروانی ایف ایم کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان ہمہ لسانی مشاعرہ بتاریخ 13 / نومبر 2024ء بروز بدھ ،  00 :11 بجے دن، بمقام: انتروانی ایف ایم کمیونٹی ریڈیو سینٹر، گودو تائی ڈگری کالج کلبرگی منعقد ہے. جس کا افتتاح بہ دست جناب بسوراج دیش مکھ سکریٹری، شرن بسویشور ودیا وردھکا سنگھ عمل میں آئے گا. اور مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر شرن بسّن گوڈا بی دوڈ ے گوڈا رجسٹرار و ڈین،شرن بسوا یونیورسٹی فرمائیں گے. جبکہ مشاعرہ کا آغاز ڈاکٹر کلیان راؤ جی پاٹل پروفیسر و صدر شعبہ کنڑ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ ڈپارٹمنٹ، شرن بسوا یونیورسٹی ، کلبرگی کے کلیدی خطاب سے ہوگا اور ڈاکٹر شیوراج شاستری ہیروورا، ڈائرکٹر انتروانی، ایف ایم کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شرن بسویشور ودیا وردھکا سنگھا، کلبرگی پروگرام کی غَرَض و غایَت پر روشنی ڈالیں گے.
اس ہمہ لسانی مشاعرہ میں ڈاکٹر ماجد داغی رکن کلیان کرناٹک پردیشدا اتہاس رچنا سمیتی (حکومتِ کرناٹکا) ، عبدالقدیر عرفان اور محترمہ اسماء عالم کو اردو اور دیگر کنڑا، ہندی ،سنسکرت، مراٹھی وغیرہ زبانوں کے منتخب شعراء مدعو کئے گئے ہیں شائقینِ ادب سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے