بیدر۔ 14؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): حیدرآباد کے پہاڑی شریف میں واقع وادیء ھدیٰ میں آج 14؍نومبر سے رفاہ ایکسپو کا افتتاح جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی اور چیرمین رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جناب ایس امین الحسن ودیگر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ جہاں 200سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں۔ یہ ایکسپو 18؍نومبرتک جاری رہے گی۔
جناب محمداشفاق احمد مالک میٹروسوپرمارکیٹ بیدر(کرناٹک) نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایاکہ وہ اپنی سوپرمارکیٹ کی فرنچائزی دینے کے لئے حیدرآبادآئے ہوے ہیں۔ جنوبی ہند کے مہاراشٹر، کرناٹک ، ٹمل ناڈو ، تلنگانہ ، آندھرااور کیرلہ کے ایسے کاروباری نوجوان جو ہماری فرنچائزی لینا چاہتے ہیں ، اس کے لئے ہم 18؍نومبرتک دستیاب ہیں۔ فون نمبر 8105116786پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔ اس موقع پر جناب اشفا ق احمد صاحب کے ساتھ جناب رفیق احمد گادگی ، جناب محمد شکیل احمد ، جناب محمد جواد اور دیگر ساتھی موجودتھے۔
