عبدالمبین منصوری
سدھارتھ نگر: ہمارے پیارے آقا و مولا حضور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والا ہر شخص ولد الزنا ہے۔ یہ ہم نہیں، ہمارے پیارے آقا و مولا حضور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بہت پہلے ہی ہمیں بتا دیا تھا، کیونکہ حضور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں بھی ولید بن مغیرہ نے حضور پُرنور شافع یوم النشور حضور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تو صحابہ کرام نے اس کی شکایت حضور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تو حضور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرمایا تھا کہ ولید بن مغیرہ ولد الزنا ہے، اس کے باپ کا پتہ نہیں اور نہ ہی اس کے حسب نصب کا پتہ ہے، تو ولید بن مغیرہ نے اپنے گھر جا کر اپنی والدہ سے اس کے بارے میں پوچھا تو اس کی ماں نے بھی یہی بتایا جو حضور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام سے فرمایا تھا۔
آج ویسے ہی نہ جانے کتنے ولید بن مغیرہ جیسے لوگ یتی نرسمہانند کی شکل میں آئے دن حضور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اور عظمت پر وار کرنے کی ناکام حماقت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور نہ جانے ایسے کتنے ہی لوگ ہمارے نبی حضور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں آئے دن گستاخی کر رہے ہیں۔ اگر ان کے حسب نصب کا پتہ لگایا جائے تو وہ واقعی ولد الزنا ثابت ہوں گے۔
مندرجہ بالا بیان مفتی نظام الدین جو گزشتہ شب مدرسہ خیرالاسلام کھجوریا سدھارتھ نگر میں منعقد ایک پروگرام میں بڈھیا شریف سے تشریف لائے تھے، نے اپنے تقریر کے دوران کہیں۔ انہوں نے بہت سی احادیث بیان کیں اور امت مسلمہ کو سیدھے راستے پر چلنے کی تلقین بھی کی۔
پروگرام میں محمد عمران فیضی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی زندگی صرف اپنے رب اور اس کے رسول کی رضا کی خاطر گزارنی چائیے۔ ہمیں یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ لوگ ہمارے بارے میں کیا خیال رکھتے ہیں یا خوش ہو ں گے یا ناراض ہونگے۔ اگر ہم اللہ والوں کی زندگیوں پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوگا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت میں وقف کر دیے۔ اُنہیں دنیا والوں کی پرواہ نہ تھی اس لیے وہ دنیا میں بھی کامیاب رہے اور آخرت میں بھی کامیاب ہوئے۔
پروگرام کا آغاز حافظ اشرف الدجیٰ نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور اس کے بعد نعت شریف حافظ محمد شفیق نے اپنی خوشگلو انداز میں پڑھا۔ اس کے بعد باہر سے تشریف لاۓ مدحِ خیرالا نام فیضان رضا شاہی نے بہت ہی خوبصورت انداز اور خوب صورت لب و لہجے اور انداز میں ایک کے بعد ایک نعت پاک پڑھ کر حاضرین کومسحور کر دیا اور سا معین نے بھی انہیں خوب سراہا اور داد و تحسین کے ساتھ ساتھ انعام و اکرام سے بھی نوازا۔
پروگرام کی صدارت حافظ و مولانا شاکر علی مصباحی اور نظامت حافظ و قاری قطب الدین چشتی نے کیا۔ بحیثیت زینت جشن مولانا ارشاد احمد نظامی رہے۔
پروگرام میں عبدالمتین، انسان علی، سلیمان علی، طفیل احمد، شمشاد احمد، عبدالکریم، جمیل احمد، چھوٹو، ارشد، زید، عبدالوہاب کے علاوہ بہت سارے بچے مرد اور عورت کثیر تعداد میں موجود تھے۔
