کلبرگی 16/ نومبر۔(محمدیوسف رحیم بیدری): ڈاکٹر ماجد داغی معتمد انجمن ترقی اُردو ہند شاخ گلبرگہ کے پریس نوٹ کے بموجب حکومت کرناٹک کی جانب سے محترمہ کنیز فاطمہ قمرالاسلام صاحبہ ایم ایل اے گلبرگہ شمال کو کرناٹک اسٹیٹ سلک انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کی صدر نامزد کئے جانے کی مسرت میں انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے زیرِ اہتمام جلسہ تہنیت بتاریخ 17/ نومبر 2024ء بروز اتوار، ساڑھے گیارہ بجے صبح بمقام خواجہ بندہ نواز ایوانِ اُردو انجمن کامپلیکس اسٹیشن روڈ گلبرگہ میں منعقد ہوگا۔

اس موقع پر جناب فرازالاسلام کی خدمت میں کلے رواں ایجوکیشنل اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے سیکریٹری منتخب ہونے پر تہنیت پیش کی جائے گی۔ ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدر نشین کرناٹک اردو اکاڈمی، پروفیسر عظیم باشاہ صاحب اسسٹنٹ رجسٹرار کرناٹک سنٹرل یونیورسٹی بحیثیت مہمانانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ ڈاکٹر اکرم نقاش صدر انجمن جلسہ کی صدارت فرمائیں گے اور تقسیمِ انعامات ایس ایس ایل سی امتحان مارچ۔ اپریل 2024 میں ضلع گلبرگہ کی سطح پر امتیازی نشانات حاصل کرنے والے طلبہ میں تفویضِ قمرالاسلام اردو گولڈ میڈل اور انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے