بلوا سینگر(سنت کبیر نگر): مدرسہ عربیہ تجوید القرآن رکساں کلاں سنت کبیر نگر میں قرآن مجید کے تکمیل کی روح پرور مجلس منعقد کی گئی، مدرسہ ھذا کے طالبعلم عزیزم محمد ثاقب سلمہ نے محض دو سال کے عرصے میں قرآن مجید کے مکمل حفظ کی سعادت حاصل کی ہے۔

اس کے لئے مہمانِ عظام نے ثاقب سلمہ کو، ان کے استاذ اور ان کے گھر والوں کو مبارک باد دی نیز ان کے سر پر دستار سجا کر اپنی نیک خواہشات و دعاؤں سے نوازا۔

یقینا حفظِ قرآن کی سعادت بہت بڑی چیز ہے، یہ اللہ رب العزت کی آخری الہامی کتاب ہے، اللہ نے اس کو نازل کیا اور اللہ اس کی حفاظت کرنے والے ہیں، یہ حفاظ کرام اسی حفاظتی دستہ کے افراد ہیں۔

قرآن دنیا میں بھی اپنے حامل کو سرخ رو کرتا ہے ،اور مرنے کے بعد بھی بھی قبر و حشر کے عذاب و رسوائی سے بچاتا ہے ،اور مزید ایک باعمل حافظ دس گنہگاروں کی سفارش کرنے کا پروانہ ملتا ہے ،اور حافظ کے کے والدین کو کل قیامت میں سورج سے بھی زیادہ روشن تاج پہنایا جائیگا، اور یہ حفاظ قرآنی آیات پڑھتے پڑھتے جنت کے بالاخانے پر چڑھتے ہوتے اپنے منزل پر پہونچیں گے۔

الغرض دنیا اور آخرت کے اندر بزبانِ پیغمبر آخر الزماں قرآن پڑھنے پڑھانے والا سب سے بہتر ہے، کیونکہ اس کے ساتھ خیر کا لاحقہ ہے۔ ہمیں قرآن اور قرآن کے خدمات سے وابستہ افراد کی بے انتہا قدر کرنی چاہیئے۔

نظامت کے فرائض مفتی محمد سلمان قاسمی بلرامپوری امام جامع مسجد رکسا کلاں نے ادا کی۔ مفتی ضیاء الدین قاسمی نے لوگوں کے سامنے قرآن کی اہمیت و فضیلت پر خطاب کیا۔

اسی طرح مہمانِ مکرم سید اظہر قاسمی جامعہ دار الرشاد بارہ بنکی نے بھی سامعین کو اپنے ناصحانہ کلمات  و دعاؤں سے مجلس کا اختتام فرمایا۔

اس موقعہ پر مدرسہ کے جملہ عملہ کے ساتھ حاجی یونس، بابا عبد الحق، ماسٹر عبد المعز، ڈاکٹر عبد الرزاق اور محمد احمد قاسمی بھی موجود رہے۔

مدرسہ کے ناظم محب الرحمان قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے