سدھارتھ نگر: بڑے رنج و غم کے ساتھ احبابِ جماعت، علماء کرام اور گروپ کے معزز ممبران ذی وقار کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ جماعت کے نوجوان فاضل، خوش مزاج اور کشادہ دل عزیز مکرم مولانا ڈاکٹر فرید احمد سلفی رحمہ اللہ ساکن بھٹ پرا، ضلع سدھارتھ نگر، یوپی کا کل گذشتہ بتاریخ:8/دسمبر 2024ء بروز اتوار بہ وقت تقریباً 11/بجے شب طویل علالت کے بعد بقضائے الہی انتقال ہوگیا ہے، انا لله وانا اليه راجعون۔
تغمده الله بواسع رحمته ورضوانه۔
موصوف کی نمازجنازہ اور تدفین آج ہی بتاریخ 9دسمبر 2024ء بروز سوموار بعد نماز ظہر بہ وقت 1/بجے دن ان کے آبائی گاؤں بھٹ پڑا کے قبرستان میں ادا کی جائے گی- إن شاء الله تعالى-
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر بشرط سہولت و فرصت زیادہ تعداد میں شریک ہو کر ثواب حاصل کریں-
اللہ تعالی ان کی نیکیوں، طاعات وعبادات اور تمام تر دینی و دعوتی، جماعتی اور سماجی و رفاہی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور بشری لغزشوں کو درگذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے، آمين۔
قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے-
طالب دعا اور شریکِ غم
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی
