دھن گھٹا، سنت کبیر نگر (عقیل احمد خان): تحصیل ضلع سنت کبیر نگر دھن گھٹا حلقہ واقع موضع بھگوتی پور مقیم حال مدرسہ سراج العلوم بھیونڈی مہاراشٹرا علمی شخصیت شاعر وادیب مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی بستوی ناظم تعلیمات جامعہ سراج العلوم بھیونڈی و سابق ناظم تنظیم جمیعت علماء مہاراشٹرا کو صدر جمیعۃ العلماء تھانہ ممبئی کا صدر منتخب ہونے پر علماء کرام ائمہ اور سماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تھانہ کے صدر منتخب ہونا ان کی دینی رفاہی خدمات کا اعتراف کرنا ہے ،اور اہل علاقہ ہی نہیں بلکہ ضلع سنت کبیر نگر کے عوام کے لئے یہ خوشی کا مقام ہے کہ مفتی حفیظ اللہ حفیظ ہر ایک کے چہیتے اور ہر ایک سے تعلقات استوار رکھتے ہیں ، مولانا عبد الواحد قاسمی نے کہا کہ مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی کو اللہ نے علمی کمالات سے نوازا ہے مرثیہ شاعری ہو یا خطابت کا میدان سبھی اوصاف سے بڑھ کر وہ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔

مولانا عبد الواحد قاسمی نے کہا کہ مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی کی مرثیہ شاعری سے پھوٹنے والی کرنیں ہمت او رحوصلہ ہارے ہوئے افراد کو زندگی کی رمق بخشتی ہیں ۔نا امیدی و نا مرادی کی تاریکی کو اجالے کا سائبان عطا کرتی ہیں ۔رنجور و مغموم انسان کو تسکین قلب کا سامان مہیاکرتی ہیں انھوں نے کہا کہ مفتی حفیظ اللہ خطابت کے میدان میں ظلم وجبر ،حق تلفی و نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنے میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں ان کے یہاں عزم و حوصلے کا درس ملتا ہے ۔وہ سفر کی کلفتوں ، مصائب و آلام کی پروا کئے بغیر جمیعت کے مفاد کے لئے منزل کی جستجو میں مسلسل اپنے قدم کو آگے بڑھانے میں کوئی گریز نہیں کرتے ہیں۔

اس موقع پر مفتی محبوب احمد قاسمی، مولانا عبد الواحد قاسمی، مولانا حسان احمد ندوی، مولانا محمد مستقیم قاسمی، مولانا حسان احمد قاسمی، نمائندہ عقیل احمد خان ،مولانا ندیم احمد، ابو الوفاء خان، مولانا حبیب اللہ حلیمی، قاری محمد وسیم قاسمی ندوی وغیرہ مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی کے ممبئی تھانہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے