گورکھپور: جمعیت علماء گورکھپور کے صدر مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے مولانا قمر الدین گورکھپوری کے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا گورکھپور کے قصبہ بڑہل گنج کے متوسط گھرانے میں 1938/میں پیدا ہوۓ، ان کے والد محترم حاجی بشیر الدین تھے، مولانا کو ابتدائی تعلیم کے حصول کے لئے احیاء العلوم مبارک پور کا انتخاب کیا گیا، اللہ نے حصول علم کا وہ ملکہ عطا کیا کہ آگے چل کر حضرت علامہ بلیاوی اور شیخ الاسلام کے بہترین شاگردوں میں شمار ہونے لگے اور دارالعلوم دیوبند کے علم حدیث کی خدمت کے بدولت شیخ ثانی کے نام سے موسوم ہوئے۔
مرحوم مولانا ابرار الحق اور حضرت تھانوی کے خلیفہ رہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔
حاضرین میں مولانا ابو طلحہ قاسمی نہال احمد ،حاجی شاہد وصی احمد چودھری ایاز احمد ،چودھری رکن الدین مولانا فہیم احمد نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
