(امیر مقامی جماعت اسلامی و صدر مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی محمد ناظم الدین غوری سرٹیفکٹس تقسیم کرتے ہوئے) 

ظہیر آباد 23/ڈسمبر(مشرقی آواز جدید): امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیر آباد و صدر دی مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی جناب محمد ناظم الدین غوری کی صدارت میں کل شام ٹیلرنگ اسناد تقسیم تقریب شعبہ خواتین ہال اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد پر منعقد ہوئی جس میں الخیرٹیلرنگ سنٹر ایک سال سےجاری سہ ماہی کورس کی تربیت مکمل کرنے پر خواتین کو امیر مقامی ودیگر کے ہاتھوں 100 سے زائد سرٹفیکٹس سے نوازا گیا اس موقع پر انھوں نے تربیت یافتہ خواتین کو مبارکباد پیش کرتےہوئےکہا کہ علم وہنر کا جاننا عملی زندگی کے لئے ناگزیر ہے اور معاشی ترقی سب سےاہم ہوتی ہے تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہےقوم کی ترقی کے پیش نظر سوسائٹی دو اسکولس اردو و انگریزی میڈیم عوامی ہائی اسکول لطیف روڈ اور عوامی اسکول شانتی نگر چلا رہی ہے الخیر کمپوٹر سنٹر مہندی ڈیزائننگ رہنما سنٹر ناگرک وکاس کیندر اور آدھار سنٹر بھی چل رہا ہے اس سے استفادہ کیا جانا چاہئے اس پروگرام کا آغاز محمد ریحان کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا افتتاحی کلمات محترمہ سارہ تبسم ناظمہ شعبہ خواتین نے پیش کیں جبکہ عبدالجبار نائب صدر سوسائٹی نے اظہار تشکر کیا اور جناب محمد معین الدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نے نظامت کی اس موقع پر جنرل سیکریٹری سوسائٹی سید اظہرالدین محمد ارشاد عبدالحمید زبیر احمد معراج مکرم کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے