ظہیرآباد/کوہیر 23/ڈسمبر(مشرقی آواز جدید): مسٹر سمپت کمار سابق یم پی ٹی سی کوہیر کی بیٹی جو کہ آٹھویں جماعت کی طالبہ ہیں رنگاریڈی ضلع میں حکومت کی جانب سے منعقد کئے گئے مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ھوئے دسواں مقام حاصل کر کے گولڈ میڈل جیتا۔طالبہ کی کامیابی پر رکن اسمبلی ظہیرآباد مسٹر مانک راؤ صاحب نے اس طالبہ کی گل پوشی وشال پوشی کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی اور مبارکباد دیتے ھوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔۔۔
