ظہیرآباد (نمائندہ): ظہیر آباد کے نئے تعمیری فلائی اوور کا نام ’’اسمارٹ سٹی فرید الدین فلائی اوور‘‘ کی تجویز محترم شیٹکر شری سریش کمار ممبر پارلیمنٹ، انڈین نیشنل کانگریس، ظہیر آباد، تلنگانہ کو فریڈم فائٹر ڈاکٹر جاں نثار معین ایک عظیم رہنما، حقوق نسواں کے کارکن اور سماجی مصلح ہے۔ ان کی قیادت میں مقامی عوام اور کمیونٹی رہنماؤں کی جانب سے انڈیسٹیریل اسمارٹ سٹی ظہیر آباد میں نئے تعمیر ہونے والے فلائی اوور کا نا م رکھنے اور اس کے قریب مرحوم جناب محمد فرید الدین کے اعزاز میں ان کا مجسمہ نصب کرنے کی تجویز 23 ڈسمبر2024 کو پیش کی گئی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے بلکہ ان کی یاد کو زندہ رکھنے اور آنے والی نسلوں کو ان کے اعلیٰ خدمات سے روشناس کروانے کا ذریعہ بھی ہوگا۔

جناب محمد فرید الدین، ولد محمد فخر الدین، ظہیر آباد کے ایک ممتاز سیاسی اور سماجی رہنما تھے۔ سیاست کا آغاز 1989-1996 کے دوران بطور سرپنچ اور ڈرائیور یونین کے صدر کے طور پر کیا۔ 1994-1999 تک بلاک کانگریس صدر تھے۔ ظہیر آباد کے ایم ایل اے کے طور پر (1999-2009) تک خدمات انجام دیے۔اس دوران آندھرا پردیش میں کئی اہم وزارتی قلمدان رہے ۔ان کے زیر قیادت اقلیتی بہبود، ماہی پروری، توانائی، سول سپلائیز، اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی۔ ریاست کی تقسیم کے بعد، انھوں نے ایم ایل سی کے طور پر خدمات انجام دیے اور 2016-2019 کے دوران تلنگانہ اقلیتوں کی بہبود کی کمیٹی کے چیئرمین رہے۔

جناب فرید الدین نے اقلیتوں کے لیے نمایاں اصلاحات کیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے۔ تمام مذاہب اور برادریوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دیا، جو ان کی شخصیت کی نمایاں خصوصیت تھی۔ان کی قیادت میں تعلیمی ادارے اور ثقافتی پلیٹ فارم قائم کیے گئے جنھوں نے عوام کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے۔ ان کی کاوشوں کے نتیجے میں ظہیر آباد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اہم ترقیاتی کام ہوئے، جن میں عیدگاہ اور قبرستان کا قیام بھی شامل ہے۔وہ تمام مذاہب کے عقائد کا احترام کرتے تھے، جو ان کے بلند اخلاق اور عوامی مقبولیت کی بنیادی وجہ تھی۔

مرحوم فارمر منسٹر فرید الدین صاحب کے نام نئےفلائی اوورکو منسوب کر یں اورقریب ان کا مجسمہ نصب کریں۔تاکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے اور ان کی شخصیت کو ایک مستقل علامت کے طور انھیں یاد کیا جا سکے۔ جس سے ان کی خدمات کا اعتراف بھی ہو گا اور خراجِ تحسین بھی ۔ان اقدامات سے ان کی یاد کو زندہ رکھنا جا سکتا ہے۔ اوراگلی نسلیں بھی ان کی خدمات سے واقف ہونے کا ذریعہ بھی ہوگا۔اس کے لیے فلائی اوور کے قریب خوبصورت گارڈن کے ساتھ مجسمہ نصب کیا جائے۔ جس سے ان کی شاندار شخصیت کی عکاسی ہو سکے۔یہ مجسمہ نہ صرف ان کی خدمات کی نمائندگی کرے گا بلکہ ظہیر آباد کے شہریوں کے لیے فخر کا باعث بھی بنے گا۔

یہ تجویز مقامی عوام اور کمیونٹی رہنماؤں میں سینئر کانگریس لیڈس سید احمد ، معیز لشکری ،کنڈیم نرسملو، محمد اکبر الدین ، محمد قدیر ، عنایت علی ،محمد شوکت ،محمد عتیق، الطاف، عید گاہ صدر محمد ماجد، محمد ایوب،محمد اقبال ، مولانا حافظ مبین احمد قاسمی ، ایوب خان اور یوشف شریف (فروٹ مارکیٹ )کے علاوہ ملی و سماجی نوجوان کثیر تعداد میں محترم شیٹکر شری سریش کمارکی قیام گاہ میں تجویز پیش کی قیام گاہ پہنچ کر مذکورہ تجاویز پیش کیئں۔ آپ نے تجویز پر عملی جا جامع پہنا نے یقین دلایا ہے۔ جس پر عوام نے ایم صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

مقامی ملی ، سماجی ، کانگریس لیڈرس اور عوام کا ماننا ہے کہ یہ اقدام ظہیر آباد کی ثقافتی اور تاریخی شناخت کو مزید تقویت دے گا اور مرحوم فرید الدین کی شخصیت کو عزت دینے کا بہترین ذریعہ ہوگا۔فلائی اوور کا نام رکھنے اور مجسمہ نصب کرنے سے مقامی شہریوں کو اپنے شہر پر فخر ہوگا۔یہ اقدام ظہیر آباد کے تنوع اور مختلف ثقافتوں کی خدمات کے اعتراف کا عکاس ہوگا۔یہ مقام سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گا اور نوجوانوں کے لیے ایک تعلیمی اور تاریخی علامت کے طور پر کام کرے گا۔عوامی حلقے اور کمیونٹی رہنما حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس تجویز کو جلد از جلد منظور کیا جائے تاکہ جناب فرید الدین مرحوم کی خدمات کو مستقل خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔ظہیر آباد کے عوام کو یقین ہے کہ یہ اقدام نہ صرف مرحوم کے کارناموں کی یادگار ثابت ہوگا بلکہ شہر کی جمالیات میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے