مسولی پتر کار سنگھ کے تحت پنچایت بھون میں تقریب، صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا

 

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): صحافت معاشرے کو سچ دکھانے کا سب سے مضبوط ذریعہ ہے، اسی لیے صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔ دنیا میں صحافیوں سے کوئی بات چھپی نہیں رہ سکتی۔یہ خیالات سپا کے علاقائی ایم ایل اے گورو کمار راوت نے اتوار کے روز پنچایت بھون بڑا گاؤں میں مسولی پترکار سنگھ کے عہدیداروں کو شال، ڈائری اور قلم پیش کرکے ان کی عزت افزائی کے دوران کہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں جیسی ہمت کسی اور میں نہیں ہوتی۔ ہر شخص گھر بیٹھے دور دراز علاقوں میں ہونے والے واقعات کو جاننے کی کوشش کرتا ہے، جہاں عام لوگ نہیں پہنچ سکتے، وہاں بھی خبریں پہنچانے کے لیے صحافی بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جاتے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ غیر جانبدار ہوکر اپنا کام کریں، ان کا احترام تو ہوگا ہی۔ سپا ایم ایل اے نے کہا کہ آج کے ماحول میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہو گیا ہے، لیکن انہیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پھر بھی صحافی اپنے کام کے تئیں ہمیشہ محتاط رہتے ہیں۔

ایم ایل اے گورو راوت نے اس پروگرام کے منتظم، پترکار سنگھ کے صدر اور گرام پردھان نمائندہ نور محمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال 2025 کی آمد سے پہلے، صحافیوں کے احترام میں جو پروگرام منعقد کیا گیا ہے، اسے مدنظر رکھتے ہوئے 2025 میں اپنے ایم ایل اے فنڈ سے بڑا گاؤں گرام پنچایت میں 25 لاکھ روپے کی رقم سے ترقیاتی کام کرانے کا وعدہ کرتا ہوں۔

ایم ایل اے کے نمائندے رضوان سنجے کی قیادت میں منعقدہ صحافی عزت افزائی تقریب میں علاقائی صحافیوں کو شال اڑھا کر اور قلم و ڈائری پیش کی گئی۔ گرام پردھان نمائندہ نور محمد نے عزت افزائی پانے والے صحافیوں، ایم ایل اے گورو راوت کے ساتھ آٸے ہوۓ معززحضرات کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سینئر سماجی کارکن رام پرتاپ ورما، ملا حلیم انصاری، سپا بلاک صدر اکھلیش یادو، متین انصاری، ڈاکٹر مایا رام یادو، سورج یادو، محمد شفیع، عزیز شاہ، کرشن کمار گپتا، انگد گوتم، پرشورام یادو، راجندر یادو، محمد عارف راعین، محمد غفران، پپو گوتم، شبھم ورما، فرقان خان سمیت مسولی پتکار سنگھ کے عہدیداران موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے