(تقریب سے مولانا سفیان جامعی خطاب کرتے ہوئے)
مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب منعقد 
بانگرمئو:(محمد جنیدقاسمی) ۲۴؍دسمبر: گزشتہ روز مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد میں تکمیل حفظ قرآن کریم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مفتی محمد حسین قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک ایساسرچشمہ ہے جو بھی اس سے فیضیاب ہوگا،وہ بامراد اور ایمان کی لذت سے بہرہ یاب ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد شہنواز ولد محمد مشتاق ساکن گنج مرادآباد نے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کی ، اس موقع پر مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد حسین قاسمی ناظم مدرسہ فلاح المسلمین غوث گنج نے کہا کہ اس بستی میں مولانا فضل رحمن کا عکس نظر آتاہے،جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو نفع حاصل ہوا، ان کی زندگی میں ایمان کی مشعل روشن ہوئی، قبل ازیں مولانا سفیان مظاہری استاذ مدرسہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہ خو ش قسمت ہیں وہ افرا د ، خو ش قسمت ہیں وہ د ل، خو ش قسمت ہیں وہ جو ان، خو ش قسمت ہیں وہ بچے، جن کے سینو ں میں قر آن محفو ظ ہوا۔
بعدازاں مولانا سفیان جامعی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن کریم کے چار حقوق ایسے ہیں، جن کا ادا کرنا نہایت ضروری ہے، اگر آپ ان حقوق کی ادائیگی کامکمل اہتمام کرتے ہیں، تو آپ قرآن کریم سے ربط رکھنے والے اس سے دلچسپی رکھنے والے کہلائیں گے  (۱)  قرآن کریم پر ایمان لانا۔(۲) اصول وآداب کی رعایت کرتے ہوئے تلاوت کا اہتمام۔ (۳) قرآن کریم میں غور خوض اور اس کی صحیح تفسیر(۴) قرآن کریم کی تعلیمات وہدایات پر مکمل اہتمام کے ساتھ عمل کرنا کسی بھی موقع پر اس سے اعراض نہ کرنا۔مفتی عبدالتواب ثاقبی ناظم مدرسہ اسلامیہ بانگرمؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حدیث میں آیاہے کہ جس شخص نے قرآن کی تعظیم کی گویاکہ اس نے اللہ کی تعظیم کی۔
اس موقع پر مولانا عبدالباری قاسمی استاذ مدرسہ فلاح المسلمین غوث گنج، مفتی عمران ندوی استاذ مدرسہ اصلاح العلوم غوث گنج ، مولانا مبین الحق مظاہری استاذ مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا  قر آ ن کریم !یہ اللہ پاک کا کلا م ہے، جو دین و دنیا کے لئے کامل تر ین ہد ایت جا مع دستور اور نو ر کامل ہے، قر آ ن کریم ہی ہے ۔جب کہ تمام عالم کفر و ضلا لت اور جہا لت کی تا ر یکیوں میں گھرا  ہو ا تھا ، یہ نو ر کامل فاران کی چوٹیوں سے آ فتاب عالم تاب بن کر روشن ہو ا، جس نے تھو ڑے ہی عر صے میں دنیا کو نو ر ہدا یت سے منو ر کر دیا،مکہ کی خشک اور بے آ ب و گیاہ پہاڑیوں سے ایسی بے پایاں رحمت کے چشمے پھوٹے کہ تمام عالم سر سبز و شاداب ہوگیا۔حافظ محمد فرقان مہتمم مدرسہ ہٰذا نے حاضرین کا شکریہ اداکیا اور کثیرتعدادمیں مہمان کی آمدپر مسرت کا اظہارکیا۔
تقریب کا آغاز محمد مزمل متعلم مدرسہ کی تلاوت سے ہوا، جبکہ نعت کا نذرانہ حافظ محمد قاسم نے پیش کیا۔نظامت کے فرائض مفتی محمد جنیدقاسمی استاذ مدرسہ مفتاح العلوم نے انجام دیے ۔ مولانا مختارعالم مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کی رقت آمیز دعاء پر تقریب کا اختتام ہوا۔ اس موقع پرمنشی اکرام حسین، حافظ نعمان،مولانا شاہدجامعی،حافظ عدنان،حافظ مرسلین،منشی اشفاق،ماسٹریوسف،ماسٹرمبین،حافظ سعیدوغیرہ موجودرہے،ان کے علاوہ کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے