دیوریا(اترپردیش): جمعیت علماء دیوریا کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس کا انعقاد فخر ملت حضرت مولانا مفتی عبدالرب صاحب اعظمی نوراللہ مرقدہ و شیخ ثانی ازہر ہند دارالعوام دیوبند حضرت مولانا قمر الدین صاحب گورکھپوری، دونوں بزرگوں کی رحلت پر جمعیت علماء دیوریا کے زیر اہتمام ایک تعزیتی نشست مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم بیلہماں بازار دیوریا میں منعقد ہوئی جس میں جمعیت علماء دیوریا کے سرپرست مولانا عبدالباری قاسمی نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ چند دنوں میں ہم نے اپنے دو عظیم شخصیات کو کھو دیا۔ ہمارے دونوں اکابر صوم و صلوۃ کے ساتھ ساتھ بہت ہی مخلص مزاج تھے، علمی خدمات کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے جذبہ سے لبریز رہتے تھے۔ وہیں مولانا عبدالرب صاحب اعظمی نے اپنے زندگی کو صرف منبر و مدرسہ تک محدود نہیں رکھا بلکہ ملک اور خصوصاً اترپردیش میں جمعیت کے پلیٹ فارم سے جو خدمات انجام دیئے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔ ہم سب بارگاہ اقدس میں دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان حضرات کا کوئی نعم البدل عطاء فرمائے، اٰمین۔
اس درمیان جمعیت علماء دیوریا کے جنرل سیکرٹری معراج احمد قاسمی نے اپنے بیان کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ حضرت صدر محترم کے انتخاب کے بعد سے پورے اتر پردیش کے ساتھ ساتھ مشرقی یوپی کو جمعیت کا فلاحی تنظیمی ڈھانچے میں جو تقویت ملی شاید اب مشکل ہے۔
جمعیت علماء دیوریا کے نائب جنرل سکریٹری مولانا عبیداللّہ قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں بزرگ ہم مشرقی یوپی والوں کے لئے دو عظیم سرپرست تھے جن کی اپنے اپنے میدان میں ملک و ملت کے لیے عظیم خدمات ہیں۔
اس درمیان جمعیت علماء دیوریا کے نائب جنرل سکریٹری مولانا عبید اللّہ صاحب قاسمی، قاری اسلم صاحب، قاری مہتاب صاحب اور جملہ حضرات موجود رہے۔
