بیدر۔ 4؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): ممتاز محبِ اردو، جہدکار اور محکمہ پولیس کے وظیفہ یاب جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے 3؍جنوری کو گلبرگہ شریف سے بیدر کے سرکاری اردو ؍کنڑا گرلز ہائی اسکول موقوعہ چیتہ خانہ ، مین روڈ بیدر پہنچ کرساوتری بائی پھلے کے یومِ پیدائش کے موقع پر ہائی اسکول کی طالبات میں کنڑا ۔ انگریزی اور اردو ۔ انگریزی ڈکشنری ، کنڑا ۔ انگریزی گرائمر اور اردو ۔ انگریزی واردو۔ کنڑی گرائمر کی کتابیں تحفہ میں پیش کیں۔ جس کوطالبات نے شکریہ کے ساتھ وصول کیا۔
اس موقع پر گورنمنٹ سرکاری اردو ؍کنڑا گرلزہائی اسکول کے ارباب مجاز کی جانب سے جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی اور خواجہ فریدالدین انعامدار کی طلبہ وطالبات میں گذشتہ کئی سال کی کارکردگی سے وہ کافی متاثر نظر آئے۔
وائس پرنسپل جناب گنگادھرصاحب، مسٹر وینکٹ راؤ ڈومبلے، جناب تانڈلے سر، مسٹرسوریہ کانت سنگھے، جناب محمد یداللہ بیگ، ڈاکٹر محمد تاج الدین، مسٹر شانت کمار، جناب سید راشد اور غیرتدریسی عملہ میں جناب محمد نعمان کے علاوہ خواتین ٹیچرس نظر آئیں۔ جناب محمدیوسف رحیم بیدری اور سراج الحسن شادمان بھی موجودتھے۔ خواجہ فرید الدین انعامدار اور دیگر افراد کی چائے کے ذریعہ ضیافت بھی کی گئی۔
