بیدر۔ 4؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): مدرسہ محمودگاوان کے دائیں جانب واقع باؤلی (کنویں) کے پاس تیلی گلی کے کونے پر مسلسل کچرا پھینکا جاتارہاہے بلکہ اس گلی میںگذشتہ میں کچرے کے ڈھیر ملاکرتے تھے۔ کچھ سال قبل کچرے کاوہ ڈھیر صاف کرکے وہاں پر پیشاب خانوں کی تعمیر عمل میں آئی۔ جس کے نتیجہ میں وہی کچرا تاریخی مدرسہ محمودگاوان کے دائیں کونے پر لبِ سڑک پھینکاجانے لگا۔ اب اس لبِ سڑک پر کچراپھینکنے سے بیدر بلدیہ نے منع کردیاہے اور وہاں پر تختی لگادی ہے کہ اگر کچرا پھینکا گیا تو 500روپئے جرمانہ لیاجائے گا۔ لہٰذا ہل گاوان چوک، خونی چبوترہ اور قاضی پورہ کچرے پھینکنے سے پہلے جرمانہ دینے پر غور کرلیں ۔ شہر صاف ستھرارہے گا تو زیادہ سیاح اس شہر کو دیکھنے آئیں گے جس سے کاروبار میں اضافہ ممکن ہے۔
