ڈویژنل سطح باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح 
بیدر۔ 4؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): دو روزہ کلبرگی ڈویژن سطح کے اوپن باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ہفتہ کو یہاں نہرو اسٹیڈیم میں رسمی آغاز ہوا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح شاہین گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر نے پودا کو پانی دے کرکیا۔ اور ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسباق کے ساتھ کھیل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ہمہ گیر نشوونما میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔لہٰذا طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔میونسپل کونسل کی ا سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین پرشانت دوڈی نے کہا کہ اچھی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا ضروری ہے۔
ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سنتوش تالم پلی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بیدر میں ریاستی سطح کا خواتین کا باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا ارادہ ہے۔کرناٹک اسٹیٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے ٹیکنیکل آفیسر وینکٹیش، ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری شیوکمار، ڈائریکٹر منگلا بھاگوت، کلبرگی ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری ڈاکٹر شنکر سورے، ڈائیٹ لیکچرر گیتا ایس۔ گڈی، یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے باسکٹ بال کوچ راگھویندر، والی بال کوچ جے پرکاش، ریٹائرڈ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر بھیما شنکر اور دیگر موجود تھے۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور کرناٹک اسٹیٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے مشترکہ طورپر کیا تھا، اس ٹورنامنٹ میں بیدر،بیلاری سے دو دو ٹیمیں اور کلبرگی کی تین ٹیم اس طرح جملہ 7ٹیموں نے حصہ لیا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے