ظہیر آباد 8/ جنوری (مشرقی آوازجدید): آئیٹاضلع سنگاریڈی کے سال نو 2025 کےوال کیلنڈر و ٹیبل کیلنڈرکی منڈل ریسورس سنٹرظہیر آباد پرایم ای او یس بسواراج کے ہاتھوں رسم اجرائی انجام پائی اس موقع پر ایم ای او مگڈم پلی جناب محمد جعفر علی گزیٹید ہیڈ ماسٹر قصاب گلی مسٹر پی وی این مورتی گزیٹیڈصدر مدرس رنجہول مسٹر نانو سنگھ راتھوڑ امیر مقامی جماعت اسلامی محمد ناظم الدین غوری معاون امیر مقامی جماعت اسلامی محمد معین الدین اسٹیٹ مالیہ سیکرٹری سید اظہر الدین آئیٹاڈویژن صدر خواجہ نظام الدین سیکرٹری سید عبدالحفیظ نائب صدر عبدالقیوم شیخ ولی خازن محمد ارشاد رضوان احمد سلطان اعظم سید عبد الرؤف محمد قیصرغوری محمد عرفان محمد یداللہ محمد صلاح الدین محمد اقبال عبدالوہاب ناگ راج عبید پٹیل میڈیا سیکریٹری عبدالمجید و دیگر موجود تھے۔
اس موقع پرمقامی صدر نے کہا کہ آئیٹا اساتذہ کی تنظیم ہے جو ہر سال کیلنڈرس اپنے تمام ممبرز کو پیش کرتی ہے اس کے علاوہ تمام اسکولس جونیئر کالجس ڈگری کالجس سرکاری وغیر سرکاری عربی مدارس اور تمام محکمہ جات کے دفاتر میں آویزاں کرتی ہے ان دیدہ زیب رنگین جاذب نظر معلومات سے پرکیلنڈرس کی سراہنا ہوتی ہے دیگر اساتذہ بھی موجودتھے۔۔۔
