شہرت گڑھ(سدھارتھ نگر): مورخہ 9 جنوری 2025ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر المعہد الاسلامی بحر العلوم انتری بازار میں جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کی انتخابی میٹنگ ہوئی، جس میں مشاہد اور نگراں کی حیثیت سے مولانا عبدالرب سلفی نائب ناظم جمعیت اہل حدیث ضلع سدھارتھ نگر اور حلقہ بانسی کی ایک اور علمی شخصیت مولانا عبدالخبیر مدنی نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں تقریباً پچاس اراکین شوری اور غیر اراکین نے شرکت کی۔
میٹنگ کی صدارت مولانا شفیع اللہ عبدالحکیم مدنی نے کی اور نظامت کے فرائض مولانا جمشید عالم عبدالسلام سلفی نے نبھائی۔ میٹنگ کا آغاز مولانا عبدالاخر عرفانی کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد ناظم دعوت و تبلیغ مولانا وصی اللہ مدنی نے جمعیت اہل حدیث کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا جمشید عالم سلفی کی خدمات کو سراہا اور ان کی عزم و ہمت کی داد دی۔ اس کے بعد ناظم حلقہ مولانا جمشید عالم سلفی نے اپنی گذشتہ پانچ سالہ دور کی مختصر روداد سنائی۔
بعدہ ضلعی جمیعت کے دونوں بزرگ علماء کی نگرانی میں مقامی جمیعت کا انتخاب شروع ہوا، امیر کے لیے مولانا شفیع اللہ عبدالحکیم مدنی دوبارہ چنے گئے اور ناظم کے لیے لوگوں نے مولانا جمشید عالم سلفی کے گذشتہ کاموں اور شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے دوبارہ نام پیش کیا گیا، لیکن مولانا نے اپنی تدریسی و تالیفی مصروفیات اور دیگر مسائل کا ذکر کرتے ہوئے یہ عہدہ لینے سے انکار کیا اور اپنے نائبین مولانا سعود اختر سلفی اور مولانا عبدالرشید سلفی کا نام پیش کیا، لیکن تمام اراکین کے متفقہ اصرار پر مولانا جمشید عالم سلفی صاحب نے نظامت کا عہدہ دوبارہ قبول کرلیا۔
مندرجہ ذیل اراکین کو مختلف ذمہ داریوں کے لیے منتخب کیا گیا :
سرپرست : پردھان محمد یحییٰ انصاری
امیر : مولانا شفیع اللہ عبد الحکیم مدنی
نائبین : ڈاکٹر بدر الدین ریاضی / مولانا عبد السمیع سلفی / مولانا محمد بشیر سلفی
ناظم : مولانا جمشید عالم عبد السلام سلفی
نائبین و معاونین : مولانا سعود اختر سلفی / مولانا عبد الرشید سلفی / حافظ نسیم احمد سلفی / حافظ عبد الآخر عرفانی صاحب / مولانا عبد الحئی سراجی
ناظم دعوت و تبلیغ : مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی
نائبین دعوت و تبلیغ : مولانا عبد الحفيظ سراجی / مولانا عدیل احمد سلفی
خازن : مولانا تاج الدین سراجی
محاسب : مولانا بدیع الزماں سلفی
اس کے بعد جمعیت کو مضبوط، معیاری اور منظم بنانے کے لیے تمام اراکین اور منتخب ذمہ داران نے باہمی مشورے کیے، اراکین شوری سے رائے لی گئی اور ہر ایک کو بولنے کی مکمل آزادی دی گئی۔ جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کی اس انتخابی میٹنگ میں مولانا محمد فاروق، مولانا بدیع الزماں سلفی، مولانا امتیاز احمد عالیاوی، مولانا حامد عبدالمنان سلفی، مولانا مسعود احمد فیضی، مولانا جاوید رحمانی، مولانا محمد علی جامعی، ماسٹر حمود عبدالمنان سلفی کے علاوہ دیگر معززین حلقہ بھی تشریف لائے اور اپنے گراں قدر اور مفید مشوروں سے نوازا۔
