ظہیرآباد/کوہیر 14/جنوری(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے تعلقہ ظہیرآباد و منڈل کوہیر میں آج ،،مکرسنکرانتی،،کا تہوار جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر مسٹر محمد ذاکر حسین صاحب منڈل ایجوکیشن آفیسر نے صحافتی بیان میں بتایا کہ یہ تہوار ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت دیتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شامل ھونے اور آپس میں خوشیاں بانٹنے کے دعوت دیتے ہیں بزرگوں کی روایات کی یاد تازہ کرتے ہیں ہم کو چاہیئے کہ اپنے اندر سے ایک دوسرے کے لئے جو کینہ ، حسد جلن ھے اپنے دلوں سے نکال کر عید کی مبارکباد پیش کریں آخر میں مسٹر محمد ذاکر حسین صاحب نے برادران وطن کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے