کلبرگی 14 / جنوری.(ڈاكٹر ماجد داغی): کلیان کرناٹک ہوراٹا سمیتی کا ایک اہم اجلاس بصدارت شری بسوراج دیش مکھ اعزازی صدر سمیتی بتاریخ 15 / جنوری، بروز چہارشنبہ، بوقت شام 4:00 بجے ،احاطہ شرن بسویشور ٹیمپل، داسوہا اجلاس ہال میں منعقد ہے۔ اس بات کا اعلان اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے سمیتی کے بانی صدر ڈاکٹر لکشمن دستی نے کیا، انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں کلیان کرناٹک کے صنعت کار، تجار اور ترقی کے حامی مفکرین و کارکنان شرکت کرینگے اور علاقہ کلیان کرناٹک کی مجموعی تعمیری ترقی کے لئے مرکزی و ریاستی حکومتوں کے تیار منصوبوں و اسکیمات کے مقررہ وقت میں نفاذ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کے ساتھ ساتھ بجٹ 2025 میں مرکزی حکومت سے کئے جارہے مطالبات پر تبادلہ خیال کرے گی اور ان کی یکسوئی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات پر بھی غَور و خَوض کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ماجد داغی بانی نائب صدر سمیتی اور دیگر عہدیداران نے دانشوران سے شرکت کی خواہش کی ہے.
