بیدر۔ 15؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): مدرسہ تجوید القران گلبرگہ کے جلسہ دستار بندی کے موقع پر ہمناآباد کے ممتاز عالم دین، داعی اسلام استاذا لاساتذہ حضرت الحاج حافظ فیاض الدین قاسمیؔکی چالیس سالہ دینی خدمات پر محسن ملت حضرت مولانا غیاث احمد رشادی اور مولانا عبدالقوی صاحب کے ہاتھوںحکیم الملت ایوارڈ اور سپاس نامہ دیا گیا ۔الحاج حافظ فیاض الدین قاسمیؔ نہ صرف ہمناآباد بلکہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے ممتاز و مقبول عالم دین ہیں۔ انہوں نے دینی اور تعلیمی میدان میں اہم خدمات انجام دی ہیں ،آپ خانقاہی نظام کے حوالے سے قطب دکن شاہ عبدالغفور چشتی صابری نوراﷲ مرقدہ کے خلیفہ مجازہیں ۔آپ نے اپنی خدمات کاآغاز مسجد گوگی صاحب محلہ زیرپیٹھ (ہمناآباد) سے کیا۔ عرصہ دراز تک یہاں امام و خطیب کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ فی الحال مسجد نورمحلہ نور خان اکھاڑہ (ہمناآباد) میں اپنی گرانقدر خطابت سے اُمت کی رہبری فرما رہے ہیں اور اسی محلہ کے مدرسہ نورالعلوم کے صدر مدرس ہیں۔ اس مدرسہ سے ابھی تک کئی طلبہ و طالبات حافظ قرآن بن کر مختلف ممالک میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس مدرسہ کی خاص بات یہ ہیکہ یہاں کی انتظامیہ طلبہ کی موثراخلاقی اور روحانی تربیت پر توجہ دیتی ہے۔ اس مدرسہ کو دینی تعلیم کا ایک مرکز بنانے میں آپ کا اہم کردار رہاہے جس کا اعتراف صدق دل سے ان کے مخالفین بھی کرتے ہیں۔ آپ دینی مجالس اور اجتماعات میں خطاب اور درس و تدریس کے ذریعہ عوام کو قرآن وسنت کے قریب لانے کی مکمل کوشش کرتے ہیں۔ برادرانِ وطن میں بھی آپ کی مقبولیت بفضلِ الٰہی ہے۔ آپ کی خدمات کو علماء اکرام سمیت عوام و خواص میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے۔

حکیم الملت کا باوقار ایوراڈ ملنے پر محمد افسر میاں سیکریٹری مدرسہ نورالعلوم،پیر طریقت سید شاہ حُسین حُسینی چشتی قادری بخاری المعروف سید پاشاہ حُسینی سجادہ نشین ومتولی آستانہ بخاریہ، سید کلیم اُﷲنورڈھابہ، حضرت مولانا محمد تصدق ندوی ضلعی صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر، سید یاسین علی سابق رکن بلدیہ ،محمد ریحان کانگریس پارٹی لیڈر،سید رضوان سنئیر صحافی،حافظ محمد شمس الدین امام وخطیب مسجد بلال بی بی گلی،نے ان کو مبارک باد پیش کی ہے اور دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ حضرت کے سایہ عاطفت کو ملت اسلامیہ اور عالم اسلام پردراز فرمائے ۔آپ کے علوم و معارف اور فیوض و برکات کو عام و تام فرمائے ۔اس بات کی اطلاع سید رضوان قاسمی نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے