اللہ کے ولیوں کا فیض سینہ بہ سینہ آج بھی رواں ہے
سہارن پور(احمد رضا): ملک پاکستان ، شری لنکا ،بنگلہ دیش اور ہندوستان کی سرزمین اللہ رب العزت کے نیک بندوں ( ولیوں) سے بھری ہوئی ہے جہاں ہزار سالوں سے لگاتار فیض کی روشنی چاروں طرف اپنے معجزات دکھا رہی ہے مسلم اکثریتی اور ہندو اکثریتی علاقوں میں موجود اللہ تعالیٰ کے ولیوں کے مزارات پر ہر دن صبح سے شام تک عقیدت مند افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے جو اس بات کو ثابت کرنے کے لئے بہت کافی ہے کہ ان درباروں سے راحت اور سکون کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات میں بھی ہر مز ہب اور مسلک کے انسانوں کو فیض حاصل ہو رہا۔
واضع ہو کہ سہارنپور کی قدیم ترین نیک شخصیت کہ جن کے نام مبارک سے سہارنپور شہر کو نام اور شہرت حاصل ہوئی ان بزرگ کو ہم سبھی بابا شاہ ہارون چشتیؒ کے نام سے خوب جانتے اور پہچانتے ہیں گزشتہ روز یہاں ہر سال کی مانند امسال بھی شیخ المشائخ حضرت شاہ ہارون چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا 634 واں عرس مبارک بہت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ "محلہ دینا ناتھ واقع آپکے مبارک استانہ” پر منعقد ہوا مقدس تقریب کا اغاز تلاوت کلام الہی سے حافظ محمد فرقان صابری نے کیا اس خاص موقع پر موجود شعرا نے حمد و نعت پیش کی جبکہ جامعہ غوثیہ رضویہ کے مدرس جناب حافظ محمد احمد صابری نے بارگاہ شاہ ہارون چشتی رح میں منقبت کا نذرانہ پیش کر کے عقیدت مندوں میں وجد کی سی کیفیت طاری کر دی کافی وقت تک خانقاہ شریف میں نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری سے سبحان اللہ سبحان اللہ سے فضا گونجتی رہی قل شریف پڑھ کر درود و سلام کے ساتھ نوجوان صوفی جناب سید محمد حسین راجشاہی نے قوم و ملت ملک میں امن و امان کے لیے دعا کرائی جبکہ اس روحانی پروگرام کی سرپرستی جناب حکیم سید اصف قادری اور جناب سید محمد معراج غوث قادری راج شاہی نے فرمائی اس روحانی و نورانی محفل میں کثیر تعداد میں صوفیائے عظام اور عوام الناس نے شرکت کر کے اپنی اپنی مرادیں اللہ تبارک و تعالی سے صاحب مزار کے وسیلے سے مانگی۔
پروگرام کے اخر میں جناب رضوان صابری مرغے والوں کی جانب سے لنگر سادہ کھانے کا اہتمام کیا گیا جو کہ سینکڑوں لوگوں نے تناول فرمایا اس پر نور محفل میں جناب سید انور علی انور صابری کا تعاون بھی ناقابل فراموش رہا ان کے علاوہ جناب صوفی عادل صاحب جناب صوفی شاہد حسن ارزو درگاہ رحمانی کے سجادہ نشین عالی جناب ارشد رحمانی جناب شعیب رحمانی جناب صوفی انیس عزیزی جناب دلدار صابری جناب حکیم سید منیر احمد صابری جناب محمد عظیم سرمے والے۔ سماجوادی پارٹی کے جناب انور خان وارثی جناب محمد ہارون جناب نقی احمد جناب سید بلال احمد جناب شاہنواز وارثی ارا مشین والے جناب نوشاد صابری جناب نزاکت علی جناب ٹھیکیدار خورشید صابری وغیرہ کے علاؤہ سیکڑوں لوگ موجود رہے!
