کلیہ أم سلمہ الطیبہ للبنات عبیدہ آباد شنکر پور سپول بہار ایک عظیم الشان نسواں تعلیمی ادارہ ہے ، یہاں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ بنات حواء کو امور خانہ ،وفرائض کو احسن طریقے سے ادا کرنےاور ازدواجی وسماجی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے درپیش مسائل کو نہایت زیرکی سے حل کرنے کا گُر سکھایا جاتا ہے ۔الحمدللہ 2002ء سے یہ ادارہ انتہائی کامیابی کے ساتھ ترقی کے منازل طئے کررہا ہے ، یہاں مخلص اور تجربہ کار اساتذہ کا مجموعہ ہمیشہ تعلیم کے ساتھ تربیت اور علم وعمل کا پیغام قلب بنات میں راسخ کررہے ہیں ۔ کلیہ أم سلمہ الطیبہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، کلیہ أم سلمہ الطیبہ للبنات کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں ذمہ دارانِ اور اساتذہ وطالبات کے درمیان ربط و تعلق ہے ۔ اخلاص اور فدائیت ہے ، یہی وجہ ہے کہ ادارہ اڑان بھر رہا ہےاور فلک علو وارتفاع کو چھو رہا ہے۔ حرسہا اللہ ،گزشتہ کل یعنی 24/1/2025 کو تقریب تکمیل سنن أبی داود کا پروگرام کامیاب رہا ، امسال کلیہ أم سلمہ الطیبہ للبنات سے چار طالبات عالمیت تک کی تعلیم مکمل کرلیں ۔ اس مناسبت سے حفل تخریج کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مجلس کی صدارت بانی ومدیر کلیہ شیخ سیف الدین الندوی حفظہ اللہ نے کیا ۔

جبکہ سنن أبی داود کا درس شیخ محمد علی المدنی حفظہ اللہ نے دیا ۔

اسی طرح اس مبارک مجلس میں شریک ہوۓ مولانا داود اسلامی ،مولانا اکرام الحق مفتاحی ،مولانا شاہ جمال سلفی ،مولانا ابوالکلام ندوی مولانا شفیق عالم سلفی وغیرہم ۔

مدیر کلیہ نے فارغ ہونے والی طالبات کو انتہائی دردمندانہ خطاب کئے اور مختلف نصیحتوں سے نوازا ۔ چند توجیہی کلمات کو ذیل میں درج کی جارہی ہیں ۔

1 ۔ اللّٰہ کا شکر ادا کریں ، اور شکر لسان وقلب وجوارح کے ذریعہ ہوتا ہے ، تعلیمی زندگی کا ایک مرحلہ مکمل کرنے پر آپ اللّٰہ کا شکر ادا کریں ۔ اسلئے کہ شکر جالب ودافع ہے یعنی شکر سے نعمت میں اضافہ ہوتا ہے ، اور نعمت میں کسی طرح کی بے برکتی اور خلل نہیں در آتی ہیں لہذا زندگی کےبڑۓ حسین ایام آپ نے کلیہ أم سلمہ الطیبہ میں گذاری ہیں حصول علم کے لیے ۔ یہ بہت بڑی نعمت اس پر شکر ادا کریں ۔

2 ۔ علم پر عمل کریں ، اسلئے علم عمل کو دعوت دیتی ہے اگر علم پر عمل نہیں تو علم بھی رخصت ہو جاتی ہے ۔

3 ۔ آگے مزید تعلیم کو جاری رکھیں ، اگر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے تب بھی مطالعہ جاری رکھیں ،وقت کا استغلال کریں ،ضیاع اوقات سے زندگی مکدر ہو جاتی ہے ،روحانیت چلی جاتی ہے ،علم کانوربجھ جاتا ہے ،

4 ۔ قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور دعاؤں کا اہتمام کریں ، نماز کی پابندی کریں یہی سعادت مندی کے اصول اور خوشگوار زندگی کے قانون ہیں ۔

5 ۔ دعوت وتبلیغ اور نشر اسلام کا اہتمام کریں ، قرب وجوار کے خواتین کو تعلیم اسلام سکھائیں ،خاص کر عقیدہ وعمل کی دعوت استقامت وثبات قدمی سے دیں ، اور بلا خوف لومۃ لائم کے اپنے مشن کو جاری رکھیں ۔

6 ۔ ذمہ دارانِ کلیہ اور اساتذہ کو ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

7 ۔ فتنوں کے اس اتھاہ سمندر میں اپنے دین وایمان کی حفاظت کیجئے ،علم عمل ،صبر ودعوت جو کہ سورۃ العصر کا پیغام ہے یہی کامیاب زندگی کی علامت ہے۔

اللّٰہ تعالٰی آپ تمام متخرجات وفارغات کو خیر وتقوی عطاء کرۓ دنیا وآخرت کی کامیابیوں سے نوازے، اخیر میں ہم کلیہ أم سلمہ الطیبہ للبنات کے اس دُفعہ اول متخرجات کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور اللّٰہ تعالٰی سے دعاء کرتے ہیں اللّٰہ تعالٰی کلیہ أم سلمہ کو مزید ترقی دۓ اصلہا ثابت وفرعہا فی السماء کے جیسے ہوں ۔آمین ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے