گورکھپور: انجمن تعلیمات دین گورکھپور کے آفس سکریٹری مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی اور جنرل سکریٹری قاضی کلیم الحق کے مشترکہ بیان کے مطابق سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی تنظیم سے ملحقہ مکاتب، مدارس کے طلباء کے درجہ پنجم کا امتحان سالانہ آج مورخہ 5/فروری سے شروع ہوکر 10 فروری تک چلے گا جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ مورخہ ،5/فروری پہلی مٹنگ اردو ،دوسری مٹنگ عربی ،مورخہ،6/فروری پہلی میٹنگ انگریزی دوسری میٹنگ دینیات ،مورخہ 8/فروری پہلی میٹنگ حساب ،دوسری میٹنگ آرٹ مورخہ/9/فروری پہلی میٹنگ ساءنس دوسری میٹنگ ہینڈ ورک ،+ امور خانہ داری، مورخہ 10/فروری سماجی علوم ، دوسری میٹنگ ہندی۔ آفس سکریٹری مولانا محمد اطہر صدیقی کے مطابق امتحان کا وقت پہلی میٹنگ صبح 8/بجے سے 10/بجے جبکہ دوسری میٹنگ 11/بجے سے 01/بجے کا ہوگا۔ سینٹر کے ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ امتحان وقت کے مطابق چلانے کی مہربانی کریں۔

ان تاریخوں میں ذمہ داران انجمن تعلیمات دین قاضی کلیم الحق صاحب کی سربراہی میں مراکز کا دورہ کریں گے جس میں عالی جناب الحاج محمد افراہیم صاحب ،دانش صاحب ،الحاج ڈاکٹر طاہر علی سبز پوش آرگنائزر محمد سالم امام مسجد کھوکھر ٹولہ اور مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور شامل رہیں گے۔ مراکز کے ذمہ داروں سے تعاون کی گزارش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے