سہارنپور( احمد رضا): مدرسہ ایجوکیشن بورڈ لکھنؤ کے عربی فارسی منشی مولوی (سیکنڈری) اور عالم (سینیر سیکنڈری) وغیرہ کے امتحانات مؤرخہ 17فروری 2025 سے 22فروری 2025 تک منعقد ہوں گے امتحان کا سینٹر گوری شنکر اندر پال سنگھ انٹر کالج حسن پور چنگی دہلی روڈ سہارنپور میں لگایا گیا ہے۔ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کا سینٹر اسی کالج میں لگایا گیا ہے منشی ،مولوی اور عالم کے امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کے داخلہ کارڈ ( ایڈمٹ کارڈ) آ چکے ہیں۔ سبھی امیدوار اپنے اپنے ایڈمٹ کارڈ جامعۃ الطیبات نسواں کالج حبیب گڑھ سے حاصل کر لیں۔ کسی بھی امیدوار کو بنا ایڈمٹ کارڈ کے امتحانات میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
یہ اطلاع جامعۃ الطیبات کے مینیجر قاری عبدالسبحان رحمانی نے دی ہے۔ انہوں نے سبھی امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ امتحان گاہ میں ایڈمٹ کارڈ اور قلم پینسل کے علاوہ کسی بھی چیز کا لے جانا ممنوع ہے، ایسی کوئی بھی چیز امتحان گاہ میں ہرگز نہ لیجائیں امتحان ہر طرح سے صاف شفاف اور نقل سے پاک کرایا جائے گا اگر کوئی امیدوار نقل کرتا ہوا پکڑا جائے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

