گورکھپور: پوری دنیا میں منایا گیا یونانی ڈے۔ گورکھپور میں بھی اور ملک کے ہر شہر میں بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی یوم ولادت محلہ پرانا گورکھپور میں سویرا میریج ہال کے وسیع ہال میں ڈاکٹر سمیع اختر کی نگرانی اور ڈاکٹر محمد افضل صدیقی کی آرگنائزنگ میں یونانی ڈے منایا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر آر کے گوتم ڈی، او، یونانی گورکھپور منڈل موجود رہے۔ انھوں نے کہا کہ یونانی کے پرچار و پرسار میں ،میں کوشش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ بھی اس میں مدد گار ثابت ہو نگے۔ آپ مجھے اپنی پریشانیوں کے حل میں ہمیشہ اپنے پاس کھڑے پائیں گے۔ سینیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیضان اللہ اور ڈاکٹر محمد عزیز الدین قاسمی بھی موجود رہے جنھوں نے آرگنائزنگ باڈی کو حوصلہ بخشا۔ شفا نرسنگ ہوم گورکھناتھ کے پروپرائٹر ڈاکٹر محمد شعبان نے مجلس کو رونق بخشی جبکہ ڈاکٹر محمد اخلد نے یونانی میڈیسین کے ذریعہ علاج پر زور دیا اور کہا کہ میرے دادا اور میرے والد محترم حکیم محمد احمد قاسمی اور میں خود پوری طرح یونانی کو ہی ذریعہ شفا سمجھتے ہیں۔
اس موقعہ پر نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد افضل صدیقی کو مہمان خصوصی ڈاکٹر آر کے گوتم نے بہترین حجامہ کمپنگ تھروپی ایوارڈ سے نواز ا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر محمد افضل صدیقی نے کہا کہ میں خود گورکھپور کا بہترین معالج اور حجامہ اسپشلسٹ ہوں، الحمد للہ۔ اللہ بہترین رزاق ہے۔ سوسائٹی کے خازن ڈاکٹر محمد عمران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پروگرام میں شہر کے مشہور و معروف یونانی ڈاکٹروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عہد کیا کہ اسی طرح آئندہ بھی یونانی ڈے کے موقعہ پر مسیح الملک حکیم اجمل خاں کی قربانیوں کو یاد کرتے رہیں گے۔ آخر میں آرگنائزنگ باڈی کی طرف سے ڈینر کا اہتمام کیا گیا جس کو حاضرین نے بیحد پسند کیا۔
