مولانا موصوف کی تعلیمی و سماجی خدمات ناقابل فراموش
مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی
علامہ عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ جماعت اہل حدیث کے ایک جلیل القدر عظیم المرتبت بین الاقوامی شہرت کے حامل غیور عالم دین تھے جن کی پوری زندگی علمی دینی دعوتی تعلیمی سماجی خدمات سے معمور ہے وہ ایک انتہائی ذہین و فطین اور اعلی علمی ادبی قابلیت کے حامل تھے۔
ان کی حیات و خدمات کا دائرہ کافی وسیع ہے جن سے اہل حدیث طلبہ علماء اور تمام احباب جماعت اور عوام بھی واقف ہیں ان کی تعلیمی و سماجی خدمات بھی کافی ہیں۔
اور اس کا جیتا جاگتا ثبوت ابو الکلام آزاد اسلامیک اویکننگ سینٹر اور اس کے تمام رواں دواں شعبہ جات ہیں تعلیمی و تربیتی اعمال جلیلہ بہت ہی عظیم نفع بخش اور دیرپااثرات کی حامل ہیں اس کا سلسلہ جاری ہے اور باذن اللہ جاری رہے گا ان کی تعلیمی اور سماجی میدان میں خدمات جلیلہ اور نمایاں ترین کارناموں سے مزید آگہی کے لیے اور ان کی بلند پایہ نفع بخش علمی ودعوتی تعلیمی و سماجی خدمات سے روشناس کرانے کے لیے ڈپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کل ہند سیمینار کا انعقاد مورخہ 22 ، 23 فروری 2025 کو ہو رہا ہے جس میں ملک و بیرون ملک سے علماء و دانشوران ملت شرکت فرما رہے ہیں۔ اللہ تعالی اس سیمینار کو کامیاب بنائے۔
مولانا رحمانی صاحب ایک عہد آفرین شاہین صفت بلند ہمت انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی خدمت علم کے لیے وقف کر رکھا تھا اور اپنی اسی عزم و ہمت اور سخت کوشی سے ناقابل فراموش خدمات انجام دے کر خود کو ثابت کیا اور وہ ہندوستان کی تاریخ کا انمٹ حصہ ہیں اور تاریخ ملت اسلامیہ ہند میں ان کا نام اور ان کی خدمات کو زریں حروف سے لکھا جائے گا۔
اللہ تعالی ان کی خدمات قبول فرمائے اور ان کی مغفرت فرما کر جنت دے۔
