ظہیرآباد 21/ فروری(مشرقی آواز جدید ): جناب مفتی عبدالصبور صاحب قاسمی کی اطلاع کے بموجب 23 فروری بروز اتوار دوپہر 2 بجے تا 4 بجے اس سال Ssc میں زیر تعلیم طلباء وطالبات اور ان کے سرپرستان کے لۓ ایک اہم ترین ورکشاپ بمقام حراء فاؤنڈیشن اسکول sbh کالونی عقب مسجد مصطفی منعقد کیا جارہاہے جس میں ملک کے ممتاز ماہر تعلیم جناب صادق صاحب ڈائرکٹر ms اکیڈمی حیدراباد کا اہم ترین خطاب ہوگا جس میں مہمان مکرم دسویں کلاس کے بعد اگلے تعلیمی میدان کے انتخاب اور اسکے فوائد پر نیز مختلف کورسس کا تعارف پر تفصیلی خطاب کرینگے نیز سوال جوب کا بھی سیشن رھیگا تمام ssc انگلش میڈیم کے طلباء کو امتحان کی تیاری کے لۓ ایک کٹ question bank class 10بھی ہدیتہ دی جائیگی جو بورڈ امتحان کی تیاری میں کافی معاون و مددگار ہوگی۔ اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا عتیق احمد قاسمی صاحب ظہیراباد فرمائینگے، اس کے علاوہ محترم جناب ظفر احمد صاحب ملت فاونڈیشن انڈیا محترم جناب جمیل صاحب ٹمریز بھی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائینگے۔

مفتی عبدالصبور قاسمی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ طلباء کےساتھ سرپرست حضرات بھی ضرور تشریف لائیں تاکہ اپنے بچوں کے مستقبل میں تعلیمی سفر کے تعلق سے بروقت صحیح فیصلہ کرسکیں نیز مختلف تعلیمی میدان، متفرق کورسس، انٹر ۔ٹیکنکل کورسس۔سیول کورسس۔ ڈیفنس میڈیکل، وکالت اور دیگر مختلف کورسس کی مکمل رہنمائی فرمائنگے۔ نیز بورڈ اگزام سے متعلق بھی رہبری کریں گے تمام دسویں کلاس کے انگریزی میڈیم، اردو میڈیم، پرائیوٹ اسکول گورنمٹ اسکول کے طلباء اور ان کے سرپرستان سے وقت مقررہ پر شرکت کی پرخلوص گذارش کی جاتی ہے۔۔۔
