حضرت مولانا مفتی محمد عامر صاحب قاسمی کی آمد

———————————

 ظہیرآباد 22/فروری(مشرقی آواز جدید): جناب مفتی عبدالوسع رحمانی ناظم مدرسہ جامعہ عربیہ دارالقرآن واقع بینک کالونی ظہیرآباد کے بموجب مدرسہ ہذا کے سالانہ تعطیلات کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ استقبال رمضان برائے خواتین ؤ تقسیمِ انعامات 23 فروری بروز اتوار بعد نمازِ ظہر زیرِ صدارت حضرت مولانا مفتی عبد الصبور صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علما، ضلع سنگاریڈی۔

مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد عامر صاحب قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد زیر نگرانی حافظ محمد غوث صاحب امام ؤ خطیب مسجد سید تاج کریں گے۔ مقامی علماء مولانا محمّد مدثر صاحب قاسمی مفتی سراج صاحب قاسمی رہیں گے، ان شاءاللّٰہ۔

اس موقع پر خواتین ظہیرآباد سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر استفادہ کریں۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے