گورکھپور: مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور نے قرآن کی اہمیت اور مومنین کی صفات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن عظیم کتاب ہے اس کی عظمت بھی ہمیں اسی طور پر کرنا ہے۔ اس وقت ہمارے سامنے ماہ رمضان ہے، ہمیں اس کا بھی احترام کرنا ہے۔ اس طرح کہ اگر حافظ تراویح کی نماز پڑھا رہا ہے تو ہمیں باقاعدگی کے ساتھ سننا ہے۔ بہت سے احباب پیچھے رہتے ہیں اور جب امام رکوع میں جاتا ہے تو بھاگ کر شامل ہوتے ہیں۔ یہ بے ادبی ہے۔ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے، آمین۔
مذکورہ باتیں مولانا نے درسگاہ اسلامی ہمایوں پور اتری میں ایک تقریب کے موقعے پر کہیں یہاں مکتب دینیات 2014, سے قرآن کی خدمت پر مامور ہے جو ابو القاسم صاحب اور حاجی عرفان کی نگرانی اور حافظ عامل اختر کی محنتوں و کوششوں سے رواں دواں ہے۔ آج 13,بچوں نے ناظرہ قرآن مکمل کیا جبکہ 27, بچوں نے قرآن کی شروعات کی اللہ اس مدرسہ کو مزید ترقیات سے نوازے آمین۔
