بانگرمئو(محمد جنید قاسمی ۶؍مارچ): رمضان المبار ک کا مہینہ خیروبرکت اور صبر کا مہینہ ہے، اس مبارک ماہ میں ایک ایک لمحے کی قدر کرنا اجرعظیم کا باعث ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ضلع اناؤ کے صدر مولانا مختارعالم مظاہری نے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعا لیٰ کی رحمتوں کے نزو ل کا موسم ہے جس میں بند گا ن خدا خاص طور پر مغفر ت ،رحمت اور جہنم سے آزادی سے نوازے جا تے ہیں ،اس مہینہ میں فر ض کا ثواب ستّر گنا بڑھ جا تا ہے اور نوا فل کا ثواب فرائض کے بر ابر کر دیاجاتا ہے، گویا ار حم الراحمین کی طرف سے ہر عبادت کی قیمت بڑھ جا تی ہے۔
بعدازاں مولانا سفیان جامعی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے کہا روزے کی حالت میں کھانے پینے اور خواہشات کی جائز تکمیل سے بھی روک دیا گیا، تمام مرغوبات اور مالوفات کو ترک کرا دیا گیا، اب جس نے ایک مہینے تک مسلسل رمضان کی قدردانی کی اور خواہشات کو کچلتا رہا، یقینا وہ تقویٰ کی دولت سے مالا مال ہوجائے گا، آخرت میں کامیاب ہوگا اور ایسی قوتِ برداشت کا مالک ہوجائے گا کہ دنیا کی تمام مشکلات کو عبور کرتا ہوا منزل مقصود تک جا لگے گا۔ صبر واستقلال کامیابی کا زینہ اور کشادگی کی کنجی ہے۔حافظ ظہیر بانی ومہتمم مدرسہ فضل رحمن کندن روڈ وامام زمزم مسجد ٹینرس اناؤ نے کہا رمضان کا یہ مبارک مہینہ جیسا کہ حدیث میں فرمایا گیا ہے کہ’’یہ صبر اور غم خواری کا مہینہ ہے۔‘‘اس لیے صبر وضبط کی عادت ڈالنے سے ہزاروں مشکلیں دور ہوجاتی ہیں۔
مولوی شفاعت علی ناظم مدرسہ جامعۃا لفلاح کجگواں پٹی حمید نے کہا نیکیوں کے اس موسم گل رنگ سے فائدہ اٹھانے کی بڑی ترغیب دی گئی ،اگر کوئی بے نوا، اس ماہ بھی معاصی سے بازنہ آئے ،رحمتوں کی یہ فصل بہار اس کے دامن میں اجالا نہ کرسکے اور ان بابرکت ایام میں بھی وہ اپنے کرتوتو ں کی سیاہ روش تیاگنے پر تیار نہ ہو، ماہ مبارک گذر جائے لیکن رحمت کے دامن سے چمٹ کر وہ اپنے لیے مغفرت کا پروانہ حاصل نہ کرسکے تو افسوس ہے ایسے شخص کی بدبختی اور شقا وت پر…حضرت جبرئیل علیہ السلام نے ایسے نا مراد کی تباہی اور بر بادی کی بددعا فرمائی اور زبان رسالت نے اس پر آمین کہا۔
