وقف ترمیمی بل کو اگر زبردستی مسلمانوں پر تھوپا گیا تو اس کے نتائج میں ملک گیر تحریک چلائی جائے گی: محمد اطہر صدیقی قاسمی 

گورکھپور: وقف ترمیمی بل کے خلاف صدائے احتجاج بلند 13/سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا فیصلہ لیا۔ وقف ترمیمی بل کو اگر زبردستی مسلمانوں پر تھوپا گیا تو اس کے نتائج میں ملک گیر تحریک چلائی جائے گی اور مولانا سید ارشد مدنی طول عمرہ کے قدم سے قدم ملا کر ان کے ہاتھوں کو مظبوط کیا جائے گا اور اسلامی قوانین کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔

مذکورہ باتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے گورکھپور جمعیت علمائے کے صدر مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے کہیں۔ ان دنوں مولانا بیمار چل رہے ہیں، اپنے بیماری کے دوران جنتر منتر میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داروں، کانگریس لیڈر سلمان خورشید، مولانا محمود مدنی ، مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی، سکھ رہنما پروفیسر جگموہن، ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا اور تمام شرکاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیت علماء ہند جنتر منتر کے احتجاج کو، حکومت کو بل واپس لینے کے لئے آخری پیغام دینے کی کوشش قرار دیا ہے، جس طرح مولانا عبید اللہ خان اعظمی، مولانا سیف اللہ رحمانی، مولانا فضل رحمان مجددی، امیر جماعت اسلامی سید سعادت اللہ حسینی، جمعیت اہلحدیث کے امیر مولانا اصغر امام مہدی، شیعہ عالم دین مولانا محسن نقوی، سید کلب جواد، قاسم رسول الیاس، سماج وادی پارٹی کے زعماء قوم کی موجودگی اور ان کے اِرادوں کی پختگی ہمیں سبق دیتی ہے کہ ان سب کے قدم سے قدم ملا کر بھر پور طور پر وقف ترمیمی بل کی مخالفت پر متحد ہوکر اسلامی لاء کی حفاظت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے