اٹوا سدھارتھ نگر: ماہر شعر و سخن عالی جناب ڈاکٹر رضوان الرضا علیگ صاحب اور نوجوان شاعر جناب محمد حشیم فاروقی صاحب کی اٹوا تشریف أوری پر بزم ٍ ارباب ادب کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک شعری نشست جمال ٹریڈرس پر ڈاکٹر موصوف کی صدارت اور جناب جمال قدوسی صاحب کی نظامت میں منعقد کی گٸی جس میں شعرأء کرام نے شرکت کی اور اپنے اپنے کلام پیش کیے۔ منتخب اشعار باذوق قارئین کی نذر ہیں۔
کچھ ملکٍ جنوں میں ہیں کچھ شہرٍ خرد میں ہیں
جن کو نہ ملی منزل وہ لوگ حسد میں ہیں
ڈاکٹر رضوان الرضا علیگ
ایک ترکیب ہے ملنے کی مگر شام کے بعد
دونوں أجاتے ہیں سپنوں کے نگر شام کے بعد
حشیم فاروقی
گلاب و صندل عبیر و عنبر کلی کلی کی پلک پہ ہوتے
ضمیر اپنا جو بیچ دیتے تو أج ہم بھی فلک پہ ہوتے
جمال قدوسی
لہجہ بتا رہا تھا پتہ خاندان کا
کہتے بھی یار کیا اسے اپنی زباں سے ہم
ہدایت اللہ خان شمسی
ہمارے گاؤں میں فیشن ابھی نہیں پہنچا
بنا لباس یہاں ناریاں نہیں چلتیں
ارشد اقبال
اس کا بیداد اس کو مارے گا
اپنی حالت نہ گر سدھارے گا
سید عزیز الرحمان عاجز
اس موقع پر عبدالرقیب پردھان وغیرہ خاص طور سے شریک رہے۔

