مہراج گنج 2/اپریل (نمائندہ): ضلع مہراج گنج کے مشہور و معروف عالم دین الحاج حضرت مولانا محمد اقبال صاحب فائق قاسمی رحمت اللہ علیہ کے سوانحی خاکہ "حضرت الاستاذ مولانا محمد اقبال فائق قاسمی رح حیات وخدمات”کے رسم اجراء کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق رسم اجرا ء کا یہ اجلاس عام 4/اپریل کو بعد نماز مغرب متصلا جامعہ عربیہ تاج العلوم کے وسیع احاطے میں منعقد ہوگا۔جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی مدظلہ العالی کی تشریف آوری یقینی ہے ۔نیز مقرر خصوصی کی حیثیت سے محافظ ختم نبوت حضرت مولانا شاہ عالم صاحب گورکھپوری مدظلہ العالی نائب ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت دارالعلوم دیوبند بھی تشریف لا رہے ہیں ۔
دیوبند میں "اسلامک یونیورسٹی”کے بانی حضرت مولانا محمد زین الدین صاحب قاسمی ۔قاری سہیل احمد کشی نگری،کے تشریف لانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
واضح رہے کہ اس اجلاس عام میں مدرسہ عربیہ تاج العلوم کے 19/حفاظ کرام کی دستاربندی بھی ہونی ہے ۔اس پروگرام کے کنوینر مفتی سعید اللہ صاحب قاسمی نے نامہ نگار کو بتلایا کہ اس پروگرام کی نظامت مشہور و معروف ناظم جلسہ حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب قاسمی پرنسپل مدرسہ فیض عام کشی نگر فرمائیں گے ۔
یہ اجلاس عام "ابنائے تاج العلوم” اور مدرسہ عربیہ تاج العلوم کے مشترکہ بینر تلے ہوگا ان شاءاللہ ۔
