گلبرگہ:4؍اپریل(محمدیوسف رحیم بیدری): کاغذ دکن بیورو گلبرگہ کی جانب سے کل دوپہر معروف اردو شاعر و ادیب پروفیسر مقبول احمد مقبول صدر ادارۂ ادبِ اسلامی ہند مہاراشٹر اور ان کے فرزند ڈاکٹر عظمت الحق عتیق کو عمرہ سے مشرف ہونے کی خوشی میں اور مشہور قلم کار اور شاعر جناب واجد اختر صدیقی کو ان کی نثری کتاب "نقش تحریر” پر گلبرگہ یونیورسٹی کا راجیہ اتسو ایوارڈ اور کرناٹک اُردو اکاڈمی بنگلور کے باوقار ایوارڈ تقویض کیے جانے کی مسرت میں سربراہ کاغذ دکن بیورو گلبرگہ ڈاکٹر غضنفر اقبال کی سرپرستی میں الحاج صادق کرمانی کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔ اس بات کی اطلاع کاغذدکن بیوروگلبرگہ کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے