قاری حبیب باندوی، مولانا افضال الرحمن قاسمی، مولانا اکرم جامعی، مولانا امین الحق عبداللہ، مولانا نجیب الحسن ندوی سمیت متعددعلماء کریں گے شرکت

اناؤ(5؍اپریل2025): ملک کی مشہور ومعروف شخصیت مولانا شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی رحمۃاللہ علیہ کی زندگی روشن نقوش اور ان کی حیات کے مختلف گوشوں پر ترتیب دی گئی کتاب’کلیات مولانا شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی -احوال وآثار اور تعلیمات وملفوظات ‘ کی تقریب اجراء ۲۴؍اپریل بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی کی حیات پرمرتب کی گئی کتاب کی تقریب اجراء ۲۴؍ اپریل بروز جمعرات مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد میں منعقد ہوگی۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جانشین عارف باللہ مولانا قاری سید حبیب احمدباندوی ناظم جامعہ عربیہ ہتھوراباندہ شرکت کریں گے، صدارت کے فرائض مولانا افضال الرحمن قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی انجام دیں گے۔
اس موقع پر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء اترپردیش ، مولانا محمد اکرم جامعی امام مسجد مسافر خانہ پریڈ، مولانا نجیب الحسن صدیقی ندوی ناظم مدرسۃ الحرم رحمن کھیڑا شریک ہونگے۔ ان کے علاوہ مقامی اور بیرونی علماء کرام تشریف لائیں گے۔ حافظ محمد فرقان مہتمم مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد نے زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کی اپیل کی ہے۔
پروگرام کے داعی اور محرک مفتی محمد جنیدقاسمی نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے  اہل علم سے خصوصی شرکت کی درخواست کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے