کڑچی ۔ 27؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): سنیچر 26؍ اپریل کو وقف ایکٹ کے خلاف بیلگام ضلع کے شہر کڑچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ریلی ٹھیک صبح 9.30 حضرت ماں صاحبہ درگاہ کے احاطہ سے نکلی اور 11 بجے حضرت ماں صاحبہ سرکل پر اختتام پذیر ہوئی۔پروگرام کے شروعات میں پہلگام کے متاثر ین کے لئے مون رکھا گیا۔ پروگرام میں مولوی الطاف پٹایٹ،مولانا عبدل قیوم، ہافظ ایاز، اور مفتی وسیع اللہ چاوس نے اپنے پر زور انداز میں عوام سے خطاب کیا۔جلسہ کی نظامت مولانا واسق جنابڑے نے کی۔آخر میں مولانا واثق نے کہا کہ جب تک وقف ایکٹ ختم نہیں ہو تا، علماء کرام جان و مال کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔تحصیلدار راہباگ کو میمورنڈم پیش کر کے پروگرام اختتام کو پہنچا۔ پروگرام کی تشکیل مسلم پرسنل لاء کے ذمہ داران کی قیادت میں رکھی گئی تھی۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی ہے۔
