ظہیرآباد 30/اپریل(مشرقی آواز جدید): آج رات بعد نماز مغرب مسلم ایکشن کمیٹی ظہیرآباد کی جانب سے شہر ظہیرآباد میں واقع عمر فاروق  مسجد تا امبیڈکر سرکل تک ،،موم بتی روشنی احتجاج کا انعقاد عمل میں آیا۔تفصیلات کے بموجب مذکورہ احتجاج کشمیر پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کی مذمت میں نکالا گیا ہے۔احتجاج کے دوران سیاسی سماجی قائدین وکل جماعتی مذہبی قائدین بشمول شہریان ظہیرآباد کے ہاتھوں میں،،موم بتیاں،،تھامے ہوئے تھے۔ مخالف پاکستان  اور ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔مجرموں کو پکڑ کر کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رھےکہ مذکورہ احتجاجی ریالی میں شہر کی بااثر شخصیات، عمائدین شہر کے علاوہ مذہبی، سیاسی، سماجی قائدین و شہریان ظہیرآباد کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے