ظہیرآباد 30/اپریل(مشرقی آواز جدید): حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنےمشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا مصطفٰی صاحب کلکری جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع چتور آندھرا پردیش مختصر سے علالت کے بعد کل نماز عشاء کے بعد رب حقیقی سے جاملے. اناللہ وانا الیہ راجعون.
صدر محترم نے کہا کہ مرحوم موصوف جمعیۃ علماء ضلع چتور کے محترک وفعال خادم تھے جمعیۃ علماء اور ان کے اکابرین سےوالہانہ عقیدت ومحبت تھے، جمعیۃ علماء کے ہرکام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو اپنے سعادت سمجھتے تھے، مرحوم نے جمعیۃ علماء کے پلیٹ فارم سے بہت سے دینی ملی وسماجی خدمات انجام دیا،خوش اخلاقی ملنساری اور چھوٹوں کی اہمیت افزائی آپ کا خصوصی وصف تھا اللہ تعالٰی ان کی دینی خدمات کو قبول فرمائیں۔ صدر محترم نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں مقام اعلیٰ عطافرمائیں۔پسماندگان، کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین)
اسی طرح صدر محترم نے جمعیۃ علماء کے تمام صدرو نظمائے اعلی اور جمعیۃ علماء کے تمام کارکنان سے مولانا مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کی درخواست کی ہے۔۔۔۔

