بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری): عالمی یوم مزدور کے موقع پر فتح پور قصبہ کے مشہور ایلیا مانٹیسری اسکول میں بچوں نے ڈرامہ اور تقریری پروگرام کا انعقاد کیا۔ حسن ظہیر نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مزدوروں اور محنتی لوگوں کا احترام کرنا چاہیے اور انہیں ان کے حقوق کے بارے میں بتانا چاہیے۔ حسن ظہیر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک قول نقل کیا کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دینی چاہیے۔ پروگرام کی نظامت پرنسپل روشن کاظمی نے کی۔ پروگرام کے دوران بچوں نے کارکنوں کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام اساتذہ اور بچوں بشمول حنا میڈم، تحریم میم، زویریہ، ارم، صفیہ میڈم نے پرنسپل اور حسن ظہیر کا شکریہ ادا کیا۔
