بسوا کلیان۔5؍مئی(محمد نعیم الدین چابکسوار): مسلم بیت المال بسوا کلیان کی طرف سے مفت ختنہ کیمپ مدینہ پبلک اسکول چھلہ گلی میں صبح 9.00بجے تا شام 6.00 بجے تک چلتا رہا۔, 97مسلمان بچوں کی ختنہ کی گئی۔ مستحق و ضرورت مند افراد کے بچوں کے حوالے سے پر سکون ماحول میں اس ختنہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ حافظ میر فرخندہ علی کی قرات کلام پاک سے کیمپ کا آغاز ہوا, مولانا سید عثمان عباس ندوی صاحب سرپرست اعلیٰ مسلم بیت المال نے مسلم بیت المال بسوا کلیان کا مُکمل تعارف کرایا ۔ ڈاکٹر عبد الکریم صاحب بّھالکیکر, ڈاکٹر شفیق اکرم صاحب نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس کیمپ میں 97 بچوں کی ختنہ بخوشی انجام دی۔محمد مخدوم محی الدین صاحب صدر, محمد ربّانی باگ, حضور پاشاہ صاحب اور خلیل صاحب نائب صدور, رئیس الدّین جنرل سیکریٹری, سید اِختیار علی اور وصی الدین ادھونی جوائنٹ سیکرٹریز کے علاوہ محمد غلام رسول صاحب سید سلطان علی صاحب سرپرست مسلم بیت المال کے علاوہ حافظ اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان, قیام الدّین, عبد الکلیم گوبرے ،تاج الدین قریشی و دیگر ممبرانِ مسلم بیت المال کی شرکت رہی اورمستان خان مینیجر مسلم بیت المال بسوا کلیان نے اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دینے کی سعی کی۔خدمت خلق ایک دینی فریضہ ہے اسی کو سمجھ کر ڈاکٹر س اور انکی ٹیم کو مسلم بیت المال کی طرف سے شال پوشی کرتے ہوئے ٹرافی دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبد الکریم صاحب نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کے کام ہر ذی شعور انسان کو کرنا چاہئے۔ آخر میں صدر مسلم بیت المال محمد مخدوم محی الدین نیلنگے نے ڈاکٹر صاحب اور تمام ٹیم اور مدینہ اسکول کے ذمہ داران اوردیگر مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔
